उर्दू

پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے بغیرکسی اعلان کے کٹوتی کاسلسلہ پھرشروع

شہروں،قصبوں اور دیہی علاقوں میں غیرمتوقع طور پربجلی منقطع ہونے سے لوگ پریشان

سرینگر/ کے پی ایس ,پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے وادی کے طول ارض میں کٹوتی کاسلسلہ پھر سے شروع کیا جسکی وجہ سے لوگوں کوکافی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے کئی علاقوں میں پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے مسلسل پانچ سے چھ گھنٹوں تک مسلسل برقی رو منقطع کی جارہی ہے۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے ڈاون ٹاون علاقوں میں بھی سورج ڈھلنے کے بعد بجلی منقطع کی جاتی ہے جس پرعوامی حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کیاہے۔ نیوز ڈیسک کے مطابق پی ڈی ڈی محکمہ نے ایک دفعہ پھر برقی رو منقطع کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے اور بغیرکسی اعلان کے بجلی منقطع کی جارہی ہے جس سے عوامی حلقوں میں حیرانگی پائی جاتی ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے پی ڈی ڈی محکمہ نے غیرمتوقع طور پرکٹوتی کاسلسلہ پھر شروع کیاہے۔اور پوری وادی کے طول ارض میں مرحلہ وار طریقے سے کئی گھنٹوں تک دن میں بھی اور سورج ڈھلنے کے بعد بھی بجلی منقطع کی جارہی ہے جس سے طلاب کی تعلیم متاثر ہورہی ہے،جبکہ سرینگر کے ڈاون ٹاون علاقے میں لوگوں نے شکایت کی ہے کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے دن میں بھی اور سورج ڈھلنے کے بعد برقی رو منقطع کی جارہی ہے پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے برقی رو منقطع کرنے کے بارے میں کسی بھی طرح کاپروگرام ابھی تک مشتہر نہیں کاگیاہے بلکہ بغیر کسی پروگرام کے برقی رو منقطع کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر نے سمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلا ف مزاحمت کرنے والوں کومطالبہ کیاکہ وہ قانون کی خلا ف و رزی کسی بھی طرح ناکرے ان کے خلا ف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اعلان پراپنی ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ میٹر ان علاقوں میں نصب کئے جاتے ہے جہاں سرکاری ملازمین یابڑے تاجرہوشہرسرینگر میں 80%لوگ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسررکررہے ہے اور قصبوں دیہاتوں کی صورتحال بھی پچھلے کئی برسوں سے ابتر ہوچکی ہے جسکی وجہ سے لوگ سمارٹ میٹرنصب کرنے کی کارروائی جڑنے کی مخالفت کررہی ہے عوامی حلقوں نے پی ڈی محکمہ سے مطالبہ کیاکہ وہ کٹوتی کے پروگرام کوباضابطہ طور پرمشتہر کرے تاکہ لوگوں کومشکلوں کاسامناناکرنا پڑے۔ادھرچھوٹے صنعتی یونٹ مالکان نے اچانک اور غیرمتوقع طور پربرقی رو منقطع ہونے پراپنی ناراضگی درج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بازار کو مال فراہم کرنے میں دکتوں کاسامناکرنا پڑ رہاہے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں کار کنوں کومفت میں اجرتیں دینی پڑ رہی ہے اور پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے برقی رو منقطع کرنے کے بارے میں پہلے سے کوئی جانکاری فراہم نہیں کی گئی ہے۔