उर्दू

خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ صالح الشیبی انتقال کرگئے، المعلاہ قبرستان میں تدفین

خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
نماز جنازہ سنیچر کومسجد الحرام میں ادا کرنے کے بعد المعلاۃ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے شیخ الشیبی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
شیح صالح الشیبی سال 1366 ہجری میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی بعدازاں اعلی تعلیم جامعہ ام القری سے اسلامک اسٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈاکری حاصل کی بعدازاں کئی برس تک یونیورسٹی میں تدریس کی خدمات انجام دیں۔
شیخ صالح کو بیت اللہ الحرام کے کلید برداروں کے سربراہ کے طورپر 1980 میں اس وقت مقرر کیا گیا جب ان کے چچا شیخ عبدالقادر الشیبی کا انتقال ہوا اور وہ اس منصب سے آخری عمر تک فائز رہے۔
الشیبی کے پاس خانہ کعبہ کے دروازے کی کلید ہوتی ہے ۔وہ غسل کے وقت دروازہ کو کھولتے تھے۔
علاوہ ازیں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت بھی وہ اس عمل کی سربراہی کرتے تھے۔
واضح رہے ’السادن‘ وہ شحص ہوتا ہے جس کے پاس خانہ کعبہ کی چابی ہوتی ہے۔ کلید کعبہ 35 سینٹی میٹرلمبی ہوتی ہے جو فولاد سے بنی ہے۔
فتح مکہ کے بعد نبی اکرم ﷺ نے کعبہ کے متولی جلیل القدر صحابی شیبہ بن عثمان بن ابی طلحہ کو دی جس کے بعد سے آج تک یہ چابی اسی خاندان یعنی آل شیبہ کے پاس ہے۔