उर्दू

ڈینٹسٹری فیکلٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سرجن نے بچے کی زندگی بدلنے والی سرجری کی؛اسے نئی زندگی دی

                ڈاکٹر عمران خان، پروفیسر،اورل اینڈ میکسی فیشیل سرجری جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سربراہی والی ٹیم نے سوریا نام کی چھوٹی بچی  کی زندگی بدلنے والی سرجری کی اور اسے نئی زندگی دی۔بائی لیٹریل ٹی ایم جے انکولوسس نام کی صورت حال جس میں نیچے جبڑوں کے جوائنٹ(ٹی ایم جے) سر کی طرف جڑ گیا جس کی وجہ سے منھ کھولنا ناممکن ہوگیا تھا۔

                بچے کے والد جناب جتیندر کے مطابق سوریا کے ٹھڈی میں چو ٹ لگ گئی تھی جب وہ پانچ برس کاتھا۔اس وقت سے اس کا منھ کم کم کھلنے لگا اور ایک حالت یہ آئی وہ ذرا سا بھی اپنا منھ نہیں کھول پاتا تھاجس سے اس کو صرف سیال غذائی مادوں پر جینا پڑرہا تھا۔کھا نہیں پارہا تھا جسمانی طورپر سوریا کافی کمزور اور تغذیہ کی کمی کا شکار ہوگیا تھا۔جناب جتیندر نے مزید بتایا کہ انھوں نے متعدد نجی اسپتالوں کے چکر لگائے جہاں انھیں بتایا گیاکہ سرجری میں لاکھوں کا خرچ آئے گا کیوں کہ وہ ایک یومیہ مزدور ہیں وہ آپریشن پر آنے والا مصارف برداشت نہیں کرسکتے تھے۔انھوں نے پہلے بھی بڑے بڑے سرکاری اداروں کے چکر لگائے لیکن ویٹنگ لسٹ کافی طویل تھی جس کے بعد آخر کار کسی ڈاکٹر نے انھیں اورل اینڈ میکسی فیشیل،فیکلٹی آف ڈنٹسٹری، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ریفر کیا۔یہاں ڈاکٹر عمران خان پروفیسر اورل اینڈ میکسی فیشیل سرجری نے اس کا معائنہ کیا۔بچے کے والد کو اس کی حالت کے متعلق بتایا گیا اور منصوبہ بند سرجری کے متعلق انھیں آگاہ کیا۔ ایچ اے ایچ سی اسپتال، ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ رسرچ میں سات جون دوہزار چوبیس کو کامیاب سرجری کی گئی۔ بے ہوشی کے چیلنجز اور سرجری کے خطرات کی وجہ سے سات گھنٹوں تک چلنے والی سرجری کافی مشکل تھی۔

                بے ہوش کرنے والی ٹیم جناب کھرات ایم بٹ اور پنجی وار کی سربراہی والی ٹیم کام کر رہی تھی۔سرجری میں لور جا جوائنٹ(ٹی ایم جے) اور سر کی جڑ میں پگھلی ہوئی بڑی ہڈیاں مل گئی تھیں اور ایک نیا جوائنٹ بنانا شامل تھا۔نیا جوڑ بنانے کے لیے پانچویں اور ساتویں پسلی کی ہڈی کو استعمال میں لایا گیا اور اس کی پیوند کاری کی جگہ پر رکھا گیا تاکہ نیچے کا جبڑا چہرے کی دوسری ہڈیوں کے ساتھ بھی بڑھی ہیں جب سوریا ذرا اور بڑا ہوا۔ڈاکٹر عمران خان کی سربراہی میں ان کی ٹیم کے اراکین ڈاکٹر جمیل قاضی،ڈاکٹر نینسی میتھیو اور ڈاکٹر اقبال شامل تھے۔

                سرجری کے بعد تقریبا تین سال کے بعد اپنا منھ کھول سکنے کے قابل ہوا ہے اور کھانا چبانے کے لائق ہوا ہے۔پروفیسر عمران خان نے سرجری ٹیم کے سب سے اہم رکن نے بتایاکہ سوریا کو انتہائی نگہ داشت میں رکھا گیا ہے اور اگلے چند مہینوں سے لے کر سال بھر تک سخت فیزیو تھیراپی بھی کرنی ہوگی۔

                 ایچ اے ایچ سی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹینڈینٹ پروفیسر مشرف حسین نے کامیاب آپریشن کے لیے سرجری کی ٹیم اور بے ہوش کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی اور اطمینا ن کا اظہار کیا۔

                پروفیسر کیا سرکارڈین فیکلٹی آف ڈینٹسٹری جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مریض کے لیے مسرت کا اظہار کیا اور سرجری کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی۔پروفیسر کیا سرکار نے بتایا کہ فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کے دیگر شعبوں میں کفایتی شرح پر اس طرح کے پیچیدہ اور اہم علاج معالجے برسوں سے دستیاب ہیں۔این آئی آر ایف کی تازہ رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کو ملک کے دس اہم اور سرکردہ ڈینٹسٹری اداروں میں جگہ ملی ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی ناک سے اے پلس پلس یافتہ مرکزی یونیورسٹی ہے۔