उर्दू

اے ایم یو کی استاد نے پریاگ راج میں لیکچر دیا

علی گڑھ،   : اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ نسواں و قبالت کی استاد اور نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کی ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے ریاستی یونانی میڈیکل کالج، پریاگ راج میں ”سائنسی رائٹنگ، اشاعتی اخلاقیات اور تحقیقی ایمانداری“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔
حکومت ہند کی وزارت آیوش کے تحت این سی آئی ایس ایم کے زیر اہتمام منعقدہ اس ورکشاپ میں ڈاکٹر زینت نے ’یونانی، آیوروید اور سدھا میں کیس رپورٹ اور کیس سیریز‘ اور ’اشاعتی اخلاقیات و تحقیقی ایمانداری‘ پر اپنے تجربات سے مستفید کیا۔
انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کو اساتذہ کی رہنمائی، ہندوستانی نظام طب میں ہنرمند انسانی وسائل تیار کرنے اور پی جی گائیڈ اساتذہ کو اعلیٰ معیار کی اوریجنل سائنسی تحقیق و اشاعت کی حوصلہ افزائی کے اہداف کے ساتھ ترتیب دیا گیا تھا، جس سے کثیر تعداد میں شرکاء نے فائدہ اٹھایا۔