उर्दू

خانقاہ عالیہ قادریہ نیازیہ میں غدیرپرفاتحہ خوانی ونشست کا اہتمام

 آگرہ، یوم غدیر کے موقع پر خانقاہ عالیہ قادریہ نیازیہ آگرہ و آستانہ حضرت میکش میوا کڑرہ میں بزم میکیش کی جانب سے نشست کا اہتمام کیا۔ پروگرام کی صدارت عالی جناب سجادہ نشین حضرت سید محمد اجمل علی شاہ نے کی۔ نظامت شاہد ندیم اکبرآبادی نے کی۔ شارق نیازی نے نعت پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔
سید فیض علی شاہ نے یوم غدیرکے موقع حضرت امام علی ع کی شان میں بیان کیا۔ اس موقع پر شاہد ندیم نے اپنا کلام پیش کر نزرانہ عقیدت پیش کی ۔
دل و دماغ جو زقر علی میں رہتا ہے،وہ ظلمتوں میں بھی اک روشنی میں رہتا ہے۔
زمانہ اسکا بھلا کیا بگاڑ پائے گا، رسول پاک کی جو رہبری مین رہتا ہے۔ (شاہد ندیم)
پروگرام میں سے قبقل فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،
نشست اختتام پر سجادہ نشین حضرت سید محمد اجمل علی شاہ نے ملک میں امن و امان، خوشہالی و ترقی کی دعا کی۔ اس موقع پرسید غالب علی شاہ، سید امبرعلی شاہ، بھئیا زاہد حسین، حاجی طوفیق،سنی نیازی، اختر اویسی نیازی، نیاب نیازی، اعجاز نیازی وغیرہ موجود رہے۔