उर्दू

وژن 2026 کے ISTC سینٹر نے 40 اے این ایم کو ٹرینڈ کیا

نئی دہلی :  جامعہ نگرواقع وژن 2026 کے ISTC سینٹر میں تقسیم اسناد کا پروگرام ہوا ۔ اس موقع پر 40 بچوں کو ANM کی ٹریننگ سرٹیفیکیٹ تقسیم کی گئیں ، یہ اور اس طرح کے 9 سینٹر ملک کے الگ الگ ریاستوں میں کام کر رہے ہیں جہاں سے نرسنگ اسٹاف اور کمپیوٹر کورس کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورس مینجمنٹ خالد محمود انصاری نے کہا مجھے یہاں پہونچ کر خوشی ہو رہی ہے کہ 40 طلباء پر مشتمل ایک اور بیچ نے کامیابی کے ساتھ ANM کی ٹریننگ مکمل کر لیا ہے۔ جو اب یہاں سے مزید تعلیم یا روزگار کا ایک نیا سفر شروع کریں گے ۔

اس موقع پر وژن 2026 کے ڈائریکٹر و ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے جنرل سکریٹری ایم ساجد نے کہا کہ ” یہ وہ شروعات ہے جہاں ISTC کے تربیت یافتہ افراد نے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کیا ہے ، ہم اس طرح کے مزید پروگرام کو آگے بڑھائیں گے ” ۔

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلتھ مینیجرڈاکٹر عارف ندوی نے بچوں سے کہا ” اگر ہم معاشرے کی دیکھ بھال یا خدمت کرنے کا جذبہ اور ہمت نہیں رکھتے تو یہ پیشہ ہمارے لیے نہیں ہے کیونکہ فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر ہمیں عاجزی کے ساتھ معاشرے کی خدمت کے لیے تیار رہنا چاہیے” ۔

پروگرام میں شوراب سین پروجیکٹ مینیجر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورس مینجمنٹ۔ ڈاکٹر منہاج الدین، ڈائریکٹر، الشفاء ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال۔ وژن 2026 کے روزگار فراہمی کے شعبے انچارج نور محمد ، آئی ایس ٹی سے کے پروگرام انچارج محمد ابوذر نے شرکت کی ۔

جاری کردہ

میڈیا ڈپارٹمینٹ ، وژن 2026 ، نئی دہلی