उर्दू

اردو کی مفت کوچنگ شروع ہوئی


آگرہ۔ اتر پردیش اردو اکادمی نے شہر کے اردو ادبی مرکز تنظیم بزم میکش کو آگرہ میں ایک مفت اردو کوچنگ اسکول کا مرکز بنایا ہے۔ اردو کوچنگ اسکول کی کلاسیں عمری پبلک اسکول، بیر کا نگلا، جگدیش پورہ آگرہ میں چلائی جائیں گی۔ جس میں اردو زبان کی مفت تعلیم دی جائے گی۔
بزم میکش کے سید فیض علی شاہ نے بتایا کہ کوچنگ میں صرف ۵٠ افراد کو داخلہ دیا جائے گا۔ جن کی عمر ١۴سال سے اوپر ہوگی۔ یہ اردو کوچنگ بالکل مفت ہے۔ اسکول کے منیجر اظہر عمری نے بتایا کہ اسکول داخلہ فارم کی آخری تاریخ ١٠ جولائی ہے۔ مزید معلومات کے لیے آپ اسکول کے اوقات میں یا 9368313783 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔