उर्दू

ہاتھرس میں ہوئے دلدوز حادثہ پر خطیب جمعہ نہر والی مسجد کے امام محمد اقبال نے غم کا اظہار کیا


آگرہ۔ کے اتنے نزدیک ہاتھرس میں اتنا بڑا حادثہ ہوگیا جان کر بے حد تکلیف ہوہی ، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ہمارے گھر میں یہ حادثہ ہوا ہے ، دماغ ایک طرح سے ماوف ہوگیا ہے ، میں ان تمام مرنے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ اس درد ناک اور دکھ برے وقت میں ان کے ساتھ ہوں ،
اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کی جان چلے جانا بہت بڑا صدمہ ہے ، ان گھروں میں ماتم تو بہت چھوٹا لفظ ہے کیا صورت حال ہوگی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ،
بہر حال سرکار سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس مسئلہ کو پرائمری نہ لے جلد از جلد اس کی وجہ تلاش کی جاے اور اس پر سختی سے کارروائی کی جاے ، مرنے والوں کی جان کی تلافی نہ ممکن ہے لیکن ان خاندانوں کو ایک معقول معاوضہ جلد دیا جاے ، صرف اعلان کرکے نہ چھوڑا جاے ۔