उर्दू

جمعیۃعلماء ہند کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں : مولانا حلیم اللہ قاسمی

ممبئی 3؍جولائی آج 30؍جون  بروز اتوار بمقام مسجد عمر فاروق پہلی رابوڑی تھانہ میں جمعیۃ علماء کی ممبر سازی کی مہم کے تعلق سے ایک پروگرام جمعیۃعلماء شہر تھانہ کی جانب سے رکھا گیا ۔جس میں مقرر خصوصی حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر تشریف لائے۔
پروگرام کی نظامت مفتی مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی نےفرمائی ۔ اور جلسہ کی غرض و غایت اور ابتدائی تمہیدی کلمات کے بعد مقرر خصوصی حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کو بصد احترام بیان کے لئے مدعو کیا ۔اور مائک آپ کے حوالے کیا۔ اور حضرت والا نے اپنے مختصر پُر مغز اور جامع بیان کے ذریعہ جمعیۃعلماء ہند کی زائد از سو سالہ خدمات کو حاضرین کے سامنے بیان فرمایا ۔
اور یہ بھی فرمایا کہ جمعیۃعلماءایک مذہبی تنظیم ہے ،اور اس کی قیادت و سیادت ہمیشہ اللہ کے مقبول بندوں کے ہاتھ میں رہی ہے۔ اور اس میںجڑنا ،اس میں شامل ہونا اور اس کا ہر طرح کا تعاون کرنا بھی ایک نیک اور دینی کام ہے،اور باعث اجر و ثواب ہے،اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے ۔
اس جلسے میں کثیر تعداد میں لوگ حاضر رہے ،اور جمعیۃعلماءکا ہر طرح سے تعاون کا وعدہ کیا ۔
حافظ محمد عارف صاحب،مولانا طفیل احمد صاحب ،اجمعین شیخ صاحب ،سعید شیخ صاحب،جاوید شیخ صاحب ،اقبال کھتری صاحب،سراج قریشی صاحب،مولانا سعید نعمانی صاحب،مولانا خالد زندانی صاحب،مولانا خالد صاحب ورتک نگر،آصف پٹیل صاحب،فاروق کھتری صاحب،حمید اللہ شیخ صاحب،مولانا شادان صاحب، مقدر جناب صاحب،حافظ صبور صاحب،حافظ محمد اکرم صاحب یہ سبھی حضرات بھی جلسے میں موجودرہے ۔
حضرت مولانا مفتی محمد یوسف صاحب کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔