بھاگلپور :یونیورسٹی پی جی اردو ڈپارٹمنٹ ،مونگیر یونیورسٹی مونگیر کے زیر اہتمام ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں جے آر ایس کالج کے سابق پرنسپل اور اردو کے فکشن نگار ڈاکٹر اقبال حسن آزاد نے مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس میں شعبہ کے پی ایچ ڈی اسکالر اور پی جی کے طلبہ وطالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔
خصوصی لیکچر کی صدارت یونیورسٹی پی جی اردو ڈپارٹمنٹ ،مونگیر یونیورسٹی، مونگیر کے صدر شعبہ ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کی۔خصوصی لیکچر بعنوان تحقیق وتنقید کے رشتے اور تحقیق کے مبادیات پر ڈاکٹر اقبال حسن آزاد نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تحقیق کی بنیادی اور باریک نکات کی طرف اشارہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تحقیق کے لئے ایک بالیدہ تنقیدی شعور ہونا لازمی ہے۔اس موقع پر اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کہا کہ تحقیق کی سالمیت کے لئے تنقید پہلا زینہ ہے دوسرے لفظوں میں تحقیقی معراج کے لئے تنقید سنگ میل ہے۔اس موقع پر خصوصی مقرر سے اسکالر اور طلبہ وطالبات نے متعدد سوالات کئے۔شرکاء مجلس میں عبدالسلام،محمد جیمی،ابو بکر،مریم ،فرح ناز،محمد افضل،صالحہ نوشاد،محمد صالح عمر،غلام ربانی ،محمد نسیم ،غزالہ مسرت،شمع عرفان،نجم النساء،تنوجہ پروین،محمد شارق،مہہ پارہ،عارفہ،آسیہ اور فاخرہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔