उर्दू

١١/واں عرس نظمی مارہروی کا ہوا انقعاد

مارہرہ . بروز اتوار بعد نماز مغرب،درگاہ صاحب البرکات،خانقاہ برکاتیہ بڑی سرار مارہرہ شریف میں ١١/واں عرس نظمی کاانعقاد ہوا ۔جس میں حضرت نظمی مارہروی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جامعہ آل رسول کے جملہ اساتذہ و طلبہ نے شرکت فرمائی. اوراپنے شیخ،وارث ہفت اقطاب مارہرہ کی بارگاہ میں پھول پیش کئے ،صلاۃ و سلام اور خاندان برکات بالخصوص خاندان آل مصطفی ،اورملک میں امن و امان کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا .
بروز پیر بعد نماز فجر آستانہ سرکار نظمی مارہروی علیہ الرحمہ میں قرآن خوانی کی گئی 10بجے سے مکان سرکار نظمی میاں میں محفل کا انعقاد ہوا جس میں تمام اساتذہ وطلبہ نے اپنے محسن کی بارگاہ میں خصوصاً علامہ ممتاز حسین ازہری نے خطاب فرماتے ہوۓ فرمائے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ۔اس حوالے سے گفتگو فرمائی “رسول اللّٰہ کے اسوہ پر عمل کر کے انسان اس طرح بن سکتا ہے جیسا حضرت نظمی مارہروی علیہ الرحمہ نےعمل کیا جس کی بنیاد پر وہ ہمارے لیے نمونہ بن گئے” ۔ اور احقر العباد نے حضرت نظمی مارہروی علیہ الرحمہ کے احوال کو مختصرابیان کر کے خراج عقیدت محبت پیش کی۔صلاۃ و سلام ودعاء پر محفل کا اختتام ہوا ۔
اس کے بعد جامعہ آل رسول میں لنگر تقسیم کی گئی ۔