उर्दू

شعبۂ اردو بی بی ایم کے یو میں پی ایچ ڈی پری ریجسٹریشن سیمینار،


دھنباد /بھاگلپور । یونیورسٹی شعبۂ اردو بی بی ایم کوئلانچل یونیورسٹی دھنباد میں سہ پہر تین بجے پی ایچ ڈی ریجسٹریشن سیمینار اکیڈمک بلاک روم نمبر 536 میں ڈین ہیومنیٹیز کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔محمد فاروق انصاری ریسرچ اسکالر کے تحقیق کا موضوع تھا پروفیسر ابوالکلام قاسمی کی ادبی خدمات کاتحقیقی و تنقیدی جائزہ ۔شعبہ کے سینیر استاد پروفیسر عبد المتین اس کے نگراں ہیں ۔ موصوف احمد نے سب سے پہلے معزز مہمان صدر نشیں ڈین ہیومنیٹیز پروفیسر ریتا کماری شرما کا خیر مقدم گلدستہ پیش کرکے کیا۔شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر محمد موصوف احمد نے دیگرشعبہ کے صدر اوراساتذہ ہندی ،انگریزی ،فلسفہ ،سنسکرت ،بنگلہ، آرٹ اینڈ کلچر ، کیمسٹری سے تشریف لاۓ شعبے کے صدر اور معزز اساتذہ اور اسکالر و طلبہ طالبات کا استقبال اورخیر مقدم فردا فرداکیا ۔ناظم جلسہ ڈاکٹر عبد المتین نے تحقیق کار کا تعارف اور موضوع کی معنویت و اہمیت اور اس کی عصری ضرورت پر جامع انداز میں روشنی ڈالی ۔اس موقعے پر شعبہ ہندی کے صدر ڈاکٹر مرتنجے کمار سنگھ ، شعبہ آرٹ اینڈ کلچر کی صدر ڈاکٹر تاپتی چکرورتی اور ڈاکٹر کرشن مراری سنگھ شعبہ انگریزی نے تحقیق سے متعلق مختصراور جامع انداز میں خطاب کیا،مفید کلمات پیش کیے اور مشورے بھی دیے ۔ نیز شعبہ اردو کی فعالیت کو سراہا ۔ریسرچ اسکالراور نگراں کو مبارکبادی دی ۔ بعدہ محمد فاروق انصاری نے اپنے مجوزہ تحقیق کا خاکہ” پروفیسر ابوالکلام قاسمی کی ادبی خدمات کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ ” جوتقریبا ۱۵ صفحات پر مشتمل تھامعروضیت اور قطعیت کے ساتھ دفاعی انداز میں بخوبی پیش کیا۔ اپنے تحقیقی لائحہ عمل کے متعلق چند سوالات واشکالات کے جواب بھی دیے ۔اس موقعے پر ڈین ڈاکٹر ریتا کماری شرما ، شعبہ انگریزی کی صدرڈاکٹر امیتاورما ، شعبہ ہندی کے صدر ڈاکٹر مرتنجے کمار سنگھ ، شعبہ سنسکرت کی صدر ڈاکٹر گوری کماری منڈا ،شعبہ آرٹ اینڈ کلچر کی صدر ڈاکٹر تاپتی چکرورتی،ڈاکٹر راجیش کمار ، ڈاکٹر جے گوپال منڈل ،ڈاکٹر دھرمیندر کمار صدر بی بی ایم کوٹا ، ڈاکٹر کرشن مراری سنگھ ،ڈاکٹراجے کمار، محمد مجاہد خان ،سنجیدہ خاتون ، زینب انصاری ، مہتاب عالم ، نوشاد عالم وغیرہ موجود تھے ۔آخر میں صدر شعبہ اردو ڈاکٹر موصوف احمد نے شیخ الجامعہ پروفیسر رام کمار سنگھ ، نائب شیخ الجامعہ پروفیسر پون کمار پودار ، رجسٹرار کوشل کمار کنٹرولر سمن کمار برنوال ، اسسٹنٹ رجسٹرار ڈاکٹر رضوان ملک اور سبھی شریک جلسہ معزز اساتذہ وریسرچ اسکالر اور طلبہ وطالبات کا شکریہ ادا کیا ۔