उर्दू

انجمن نشاط ادب کی جانب سے مسالمہ پروگرام کا انعقاد

آگرہ،حضرت امام حسین کی شان میں ایک مسالمہ پروگرام شاعر مرحوم سید تنویر مصطفیٰ علی کی تنظیم انجمن نشاط ادب کے زیر اہتمام لاڈو گلی، ہینگ کی منڈی میں واقع مرحوم سید خادم علی ہاشمی کی رہائیشگاہ پرمنعقد ہوا۔ مسالمہ میں آگرہ کے مشہور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ پروگرام کی صدارت حضرت سید محمد فیض علی شاہ نے کی اورنظامت معروف شاعر شاہد ندیم نے کی۔ پروگرام کا آغاز مرحوم تنویر مصطفےٰ کے سلام کو ان کے نبیرہ(پوتے) عزیر ہاشمی نے پیش کیا۔ اسکے بعدسعید اکبرآبادی، شاہد ندیم،شارق نیازی، شہباز نے سلام پیش کیا۔
آخر میں انجمن نشاط ادب کےکارکنان نے تقریب میں شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا۔