उर्दू

جمعیۃ علماء کی ممبر سازی کی مہم زور وشور سے جاری

تعلقہ بھوکردن و جعفرآباد میں جائزہ میٹنگ کا انعقاد

جالنہ  : مسلمانان ہند کی مذہبی تاریخی نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء کی ممبر سازی مہم تعلقہ بھوکردن و جعفرآباد میں پورے زور وشور سے جاری ہے ، آج 14 جولائی بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے تعلقہ بھوکردن کی جمعیۃ علماء کے ارکان عاملہ کی میٹنگ مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کی صدارت محمدیہ مسجد پاردھ میں منعقد ہوئی، جس میں پورے تعلقہ کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔
مفتی عبداللہ داناپور اور مولانا ناظم امام جامع مسجد وال ساؤنگی نے اپنے مقام کی کارکردگی پیش کی اور درپیش اہم امور کی جانب توجہ دلائی ،اسی طرح مولانا محمد رفیق ناظم مدرسہ حلیمہ سعدیہ داناپور ، حافظ محمد خلیل امام مرکز مسجد وصدر جمعیۃعلماء پاردھ ، اور حافظ محمد ذاکر صدر جمعیۃعلماء دھاؤڑہ نے اپنے مقامات کی تفصیل پیش کی اور قیمتی تجاویز رکھیں، مولانا عمران خان ندوی صدر جمعیۃ علماء تعلقہ بھوکردن نے پورے تعلقہ بھوکردن کی دو سالہ کارکردگی کی اہم جھلکیاں پیش کیں
مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیۃعلماء ارشد مدنی شہر جالنہ نے علاقے میں جمعیۃعلماء کی جاری ممبر سازی کا جائزہ لیا اور 15؍ اگست سے پہلے پہلے ممبر سازی کے عمل کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی ، اور جن مقامات پر مزید فارم ممبری کی ضرورت تھی وہاں کے ذمہ داران کو فارم دیئے،
مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نے اپنی صدارتی تقریر میں تعلقہ بھوکردن کے پچھلے ٹرم کی کارگزاری پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور وہاں کے ذمہ داران کو اس کے لیے مبارکباد پیش کی ،
آپ نےاپنےکلیدی خطاب میں حالات حاضرہ اور نوجوانوں کو کئی حوالوں سے بیدار ہونے کی نصیحت کی اور جمعیۃعلماء ہند کی ایک پانچ سالہ عظیم تاریخ سے بھی سامعین کو روشناس کرایا، نیز اپنے علاقے میں جو درپیش مسائل ہیں مثلاً بچٹ گٹ کی لعنت ، ارتداد کی لہر ، مکاتب قرآنیہ کا قیام علماء و ائمہ کرام کی ضروریات وغیرہ کے لیئےہم مستعد ہوکر ہر دیڑھ دو ماہ میں ان امور کے ذیل میں مشورہ و میٹنگیں منعقد کریں اور عملی طورپر ان مسائل کے حل کی کوشش کریں ،
آپ نے کہا کہ جمعیۃ علماء موجودہ حالات میں جو بیش قیمت بہت سارے میدانوں میں ملک و ملت کی رہنمائی کرتی ہے اور اس کا کردار انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کلیدی ہے۔ جس کا اعتراف آج اپنے ہی نہیں بلکہ غیر بھی برملا اظہار کررہے ہیں ،اس لئے ہمیں پورے شرحِ صدر سے جمعیۃعلماء سے جڑ کراسکی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ خصوصاً اب جب ممبر سازی کےذریعہ جو ملک کے کونے کونے میں افراد کو جمعیۃ علماء سے مربوط و جوڑا جارہا ہے اس کو پوری تندہی سے کرنے کی ضرورت ہے،
اس نشست میں شہر بھوکردن سے حاجی فیصل چاؤش ، جمیل قادری ، حاجی اکرم قریشی ، معز صدیقی ، عبد الرؤف لیڈر ،داناپور سے مولانا محمد رفیق ناظم مدرسہ حلیمہ سعدیہ ،مولانا عبد الواحد،مفتی عبداللہ ، مفتی جنید ، مولانا محمد عرفان، دھاؤڑہ سے حافظ محمد ذاکر ، پاردھ کے مقامی ذمہ داران میں حافظ قاری حافظ محمد صادق ، حافظ محمد خلیل ، سلیم خان ، حافظ محمد شاہ رخ، سید فیروز صاحب، عبد المتین ، زبیر شاہ اور معین بھائی ، شکیل مستری،لیہا سے حافظ محمد ہارون ، محمد سبحان ،پیپل گاؤں سے حافظ محمد وسیم اور شکیل خان ،پٹھان ساؤنگی سے مولانا نصراللہ اور مولانا عمران خان ندوی، وال ساؤنگی سے سلیم شاہ ٹھیکیدار ، زبیر شاہ ٹیلر حافظ نذیر، حافظ محمد اشراق،حافظ محمد سلیم، حافظ عتیق اور مرتل سے حافظ محمد عمران اور سرنگلی سے حافظ محمد خلیل وغیرہ نے شرکت کی
اجلاس کا آغاز مخصوص لب ولہجہ کے مالک قاری حافظ سہیل صاحب وال ساؤنگی کی تلاوت سے ہوا، پھر مسحور کن آواز اور دلکش انداز کے ساتھ آپ صلعم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت فاضل نوجوان مفتی ابو سعد پاردھ نے پیش کیا،اسی طرح بعد نماز ظہر مدینہ مسجد جعفرآباد میں وہاں کے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران حاجی داؤد ، مولانا محمد سلیم بیتی ۔ناظم مدرسہ اردکھیڑہ، مولانا احمد صاحب وغیرہ کی موجودگی میں میٹنگ ہوئی اور تعلقہ جعفرآباد کے لئے ممبر سازی کے فارم سونپے گئے۔ الحمدللہ یہاں بھی جمعیۃ علماء کی ممبر سازی حسب معمول جاری ہے ۔