उर्दू

روایتی روف ڈانس کا 15 روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر

‘این زیڈسی سی’اور منسٹری آف کلچر حکومت ہند نے کیا تھا کیمپ کا اہتمام

سرینگر//کے پی ایس
نارتھ زون کلچرل سینٹر “NZCC”پٹیالہ پنجاب اور منسٹری آف کلچر حکومت ہند کی جانب سے سرینگر کے ٹائیگور ہال لان میں روایتی روف ڈانس کا 15روزہ روف ڈانس کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق روایتی روف ڈانس کے اس تربیتی کیمپ میں جموں و کشمیر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں سے وابستہ 60 طالبات نے حصہ لیا۔15 روزہ روایتی روف ڈانس کے اس تربیتی کیمپ میں شریک طلبہ کو روایتی روف ڈانس کے ماہر، سنگیت ناٹک اعزازی اور?ل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار احمد بٹ نے تربیت دی۔ گلزار احمد بٹ نے کیمپ کے اختتام پر کہا کہ کیمپ میں شریک تربیت حاصل کرنے والی طالبات کو جموں و کشمیر کے روایتی روف ڈانس کے بارے میں جانکاری فراہم کی گی اور اس روف ڈانس کو کیسے کیا جاتا ہے اس بارے میں شرکاء طالبات کو بہترین انداز میں تربیت دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر فالحال فائنل شو نہیں ہوگا اور اس شو کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے نارتھ زون کلچرل سینٹر ‘NZCC’ پٹیالہ اور منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا بالخصوص NZCC کے ڈائریکٹر محمد سلطان خان اور ان کے نوڈل آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں بھی یہ ادارے جموں و کشمیر کی کلا کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لئے جموں و کشمیر میں اس طرح کے تربیتی کیمپ منعقد کرتے رہیں گے۔