उत्तर प्रदेशउर्दू

مذہب کو برا نہ کہو اور دوسروں کی عبادت گاہوں کا احترام کرو

آگرہ : نہر والی مسجد کے خطیب محمد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ کسی دوسرے کے مذہب کو برا نہ کہو اور دوسروں کی عبادت گاہوں کا احترام کرو، اس کے لیے بہت سختی سے تاکید کی گئی ہے ، مجھے پورا یقین ہے کہ ہندو دھرم میں بھی کسی دوسرے کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانا یا اس کو توڑنا کو نہیں کہا گیا ہوگا ،لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ نوجوان ایسی حرکتیں کرتے ہیں کہ مسجد پر بھگوا جھنڈا لگانا یا اس مسجد کی کسی چیز کو نقصان پہنچانا ، کیا ہندو دھرم جس کو آپ مانتے ہیں آپ کو یہ ہی سکھاتا ہے ، میں ہندو دھرم گروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاملہ میں آگے آئیں اور نوجوانوں کو سمجھائیں کہ ہندو دھرم کیا اپدیش دیتا ہے ، اس وقت دھرم گروں کو آگے آنا پڑے گا نہیں تو ہندو دھرم کے یہ بچے بہت خطرناک راستے پر جارہے ہیں ، ان کو صحیح راستہ بتائیں ، ورنہ آپ کی نسل خرابی کی طرف بڑھ رہی ہے ، ملک میں ایک جگہ نہیں بہت جگہ یہ خرابی دیکھنے کو مل رہی ہے اگر ابھی اس کو نہ روکا گیا تو نقصان ہندو دھرم کا ہی ہوگا اور ہو بھی رہا ہے ، ہندو دھرم کے ذمہ دار اس طرف دھیان دیں ۔