उर्दूदेश विदेश

ملک نے UNRWA کو5.2 ملین امریکی ڈالر جاری کیے


نئی دہلی ,حکومت ہند نے س2024 اور2025 کے لیے اپنی 5 ملین امریکی ڈالر کی سالانہ شراکت کے ایک حصے کے طور پر، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مشرق وسطیٰ (UNRWA) کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کی پہلی قسط جاری کی۔گزشتہ کچھ سالوں میں، فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد اور ان کی فلاح و بہبود کی کوششوں میں، ہندوستان نےفلسطینی پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، راحت اور سماجی خدمات سمیت اقوام متحدہ کی ایجنسی کے بنیادی پروگراموں اور خدمات کی مالی مدد کی ہے۔ اب تک 35 ملین امریکی ڈالر کی امداد۔ نیویارک میں منعقدہ حالیہ UNRWA عہد کانفرنس کے دوران، ہندوستان نے اعلان کیا کہ مالی امداد کے علاوہ، وہ ایجنسی کی مخصوص درخواست کی بنیاد پر UNRWA کو دوائیں بھی فراہم کرے گا، اور ضرورت مند لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرے گا، بشمول محفوظ، بروقت اور مسلسل سپلائی کے لیے اپنی کال کا اعادہ کیا۔