उर्दू

راج باغ کالونی ناگہ بل میں صفائی ستھرائی کا فقدان

علاقے میں گندگی کے ڈھیر ،مقامی آبادی نالاں

سرینگر/ کے پی ایس /

ناگہ بل کے راج باغ کالونی علاقہ میں گذشتہ ماہ سے صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث پورا علاقہ انتہائی گندگی اور عفونت زدہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کا جینا محال بنتا جارہا ہے ۔مقامی آبادی نے اس صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔کے پی ایس نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقے کو شناخت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔بعض افسران انہیں گاندربل ضلع کے ساتھ جوڑتے ہیں اور بعض انہیں سرینگر ضلع کا حصہ مانتے ہیں جس کی وجہ سے آبادی کو کنفیوژن کا شکار بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ4ماہ سے میونسپلٹی کی گاڑی علاقے میں نہیں آرہی ہے جس کی وجہ سے روز نکلنے والا کوڑا کرکٹ کالونی کی سڑکون پر جمع ہوگیا ہے ۔اس سے پورا علاقہ تعفن زدہ ہوگیا ہے اور طرح طرح کی بیماریان پھینے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس معاملے میں متعلقہ افسران کو باخبر کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔اس لئے اب ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ ایک وسیع آبادی کو گندگی اور تعفن سے نجات دی جائے ۔