उर्दू

حضرت امام حسین کی یاد میں منعقد ہو رہ ہے ہیں مسالمہ و مجالس

آگرہ، بزم میکش کی جانب سےحضرت امام حسین کی یاد میں مسالمہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعراکرام نے شرکت کر بارگاہ حضرت امام حسین میں سلام پیش کئے۔
حضرت امام حسین علیہ کی یاد میں خانقاہ عالیہ قادریہ نیازیہ میوا کڑرہ میں بزم میکیش کی جانب سے مسالمہ کا اہتمام کیا۔ پروگرام کی صدارت عالی جناب سجادہ نشین حضرت سید محمد اجمل علی شاہ نے کی۔ نظامت مولانا دلکش جالونوی، نے کی۔ مرحوم چاند میاں نیازی کے فرزندان نے نعت پاک سے مسالمہ کا آغاز کیا۔
مسالمہ میںافضال اکبرآبادی،مولانا دلکش جالونوی، سعید اللہ ماہر،رضوان احمد قرار، گلزار اکبرآبادی، سہیل لکھنوی، مقصود اکبرآبادی، امیر اکبرآبادی، انجم اکبرآبادی، چاند اکبرآبادی نے حضرت امام حسین کی بارگاہ میں سلام پیش کیا۔
پروگرام کے کنوینر سید فیض علی شاہ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شاعروں نے اپنے سلام کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر خانکاہ کے لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے۔


وہیں دوسری جانب عیدگاہ کٹگھر قبرستان میں واقع درگاہ حضرت رمضان علی شاہ پر مجلس مسالمہ کا اہتمام انکے خلیفہ ذین العابدین کی جانب سے کیا گیا جس کی صدارت سید معراج الدین نے کی۔ نظامت مولانا دلکش جالونوی، نے کی۔
مجلس مسالمہ میں رضوان قرار، تنویر اکبرآبادی، مولانا دلکش جالونوی، گلزار اکبرآبادی،انجم اکبرآبادی نے حضرت امام حسین کی بارگاہ میں سلام پیش کیا۔اس۔ موقع پر رمضان خان، حاجی تواب، سعید آغائی خاص طور پر موجود رہے ،