آگرہ- مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبۂ جمعہ میں لوگوں کو سنت ابراہیمی کو اپنی زندگی میں شامل کرنے پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ جس طرح حج کے دوران جمرات کے مقام پر علامتی طور پر شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں ، یہ وہ مقام ہیں جہاں شیطان نے ابراہیم علیہ السلام کو بہکانے کی کوشش کی تھی جب وہ اللہ کے حکم پر اسمعیل علیہ السلام کو ذبح کے لیے لے جارہے تھے اس وقت ابراہیم علیہ السلام نے کنکری مارنے کا عمل کیا تھا ، جو اللہ کو پسند آیا اور اس سنت کو قیامت تک کے لیے قائم کردیا ، اسی طرح جب بھی اللہ کا حکم ادا کرتے وقت شیطان آدمی کے دل میں وسوسہ ڈالے یا شیطان نیک عمل کرنے سے روکنے کی کوشش کرے ،تو آدمی کو فوراً ہوشیار ہوجانا چاہیے ،اپنے خیالات کو فوراً کنکری مارنے کی کوشش کرے ،ایسے موقع پر جو چیز آدمی کو بچاتی ہے ،وہ دل میں اللہ تعالی کا ڈر ہے ،جب دل میں اللہ تعالٰی کا ڈر ہوگا تو آدمی اس شیطانی وسوسہ سے بچ جاتا ہے ،اسی بات کو قرآن میں اس طرح بتایا گیا ہے سورہ الا عراف آ یت نمبر ٢٠١ “بلا شبہ جو لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں انہیں جب کوئی شیطانی وسوسہ چھو جاتا ہے ،تو چونک پڑتے ہیں ، اور فوراً صحیح صورت حال دیکھنے لگتے ہیں “ اس سے معلوم ہوا کہ جس دل میں اللہ کا ڈر ہوگا وہ شیطانی وسوسہ سے محفوظ رہے گا ، اس لئے جب بھی ایسی صورتحال ہو توسنت ابراہیمی کو یاد رکھیں ، اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہوئے اپنے کو درست کرنے کی کوشش کریں ، اللہ کا ڈر اور خوف پیدا کب ہوگا ، جب ہم اللہ کو ماننے کے ساتھ ساتھ اللہ “ کی “ماننے والے بن جائیں گے ، اللہ تعالیٰ ہم سب اپنے ماننے والی لسٹ میں شامل فرماے آمین
سنت ابراہیمی پر عمل کرکے اپنے کو شیطان سے محفوظ رکھیں : محمد اقبال
July 19, 20240
Related Articles
April 12, 20230
जमीयत उलमा-ए-हिन्द के पदाधिकारियों द्वारा रमजान किट का वितरण
आगरा। जमीयत उलमा-ए-हिन्द आगरा के सदर मौलाना उजैर आलम व प्रवक्ता सगीर अहमद की देखरेख में जमीयत उलेमा-ए-हिन्द आगरा इकाई द्वारा गरीब परिवारों के बीच रमजान व ईद-उल-फितर किटों का वितरण शहर में जगह जगह
Read More
November 9, 20230
अयोध्या में हुई यू पी कैबिनेट बैठक लिए गया अहम फैसले क्लिक करिए और देखिए प्रस्तावों की सूची
लखनऊ। प्रदेश के मुख्यमंत्री योगी आदित्यनाथ ने बृहस्पतिवार को राम की नगरी अयोध्या में कैबिनेट बैठक कर एक ऐतिहासिक काम पल को स्थापित कर दिया है इस कैबिनेट बैठक में धर्म व संस्कृति को बढ़ावा देने वाले
Read More
October 17, 20240
न्याय की देवी की मूर्ति में आंखों की पट्टी हटाई गई अब तलवार की जगह हाथ में रहेगा संविधान- डीवाई चंद्रचूड़ का फैसला
दिल्ली। CJI डीवाई चंद्रचूड़ का फैसला, सुप्रीम कोर्ट में न्याय की देवी की मूर्ति में आंखों की पट्टी हटाई गई साथ ही हाथ में तलवार की जगह संविधान की किताब स्थापित की गई कानून’ की आंखों से हटी पट्टी, हाद
Read More