ناندیڑ:اورنگ آباد شہر میں خادمین امت کی طرف سے منعقد قرآن فہمی پروگرام 17 – کے تحت ’’سیمینار بعنوان تدریس معہ اسلامی نکات ‘‘ کی ایک باوقار تقریب میں سعدیہ فاطمہ مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ مہاراشٹر کی تحریر کردہ انعام یافتہ کتاب’’ فلسطین ماضی حال اور مستقبل ‘‘ کا اجراء کیا گیا ، اس کے علاوہ ایک اور انعام یافتہ تحریر پر شائع کتاب’’ تدریس اسلام کے سائے میں ‘‘کا رسم اجراء کیا گیا ۔سوداگر مہمان خانہ نزد موتی والافنکشن ہال کٹ کٹ گیٹ اورنگ آباد کی اس تقریب میں خادمین امت کے سرپرست حضرت مولانا مفتی کوثر آفاق صاحب کی صدارت میں عمل میں آئی ، اورنگ آباد سے مفتی نعیم خان صاحب ، سابقہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جناب سرتاج شاکر صاحب ، قومی اُردو شکشک کرم چاری سنگھ بھارت کے سینیئر نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب ، مائنڈس اینڈ موشن اورنگ آباد کے ڈائیریکٹر جناب عبد الباسط صدیقی صاحب ، نیشنل اُردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر مرزا سلیم بیگ صاحب ، دختران امت کی نائب صدر محترمہ شازیہ باجی صاحبہ ، قومی اردو شکشک کرم چاری سنگھ مہاراشٹر کی خاتون شعبہ کی صدر محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ صاحبہ اور محترمہ نفیس بیگم صاحبہ نے سہ نشین کو رونق بخشی ، بیڑ ، بلڈانہ ، ممبئی ، تھانہ ، ناندیڑ اور اورنگ آباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر س نے بھی شرکت کی۔سعدیہ فاطمہ نے نصاب کے تعلق سے یہ بتا یا کہ نصاب کو قرآن سے جوڑنے کا مقصد اخلاقی تعلیم کو جوڑنا ہے ، جو تعلیمی پالیسی ہے ، ہم اس سے منہ نہیں موڑ سکتے ، اس میں کوتاہی گناہ کی مرتکب ہوتی ہے ، انھیں ٹرافی اور سند دی گئی ، سعدیہ فاطمہ کی کارکردگیوں کو بہت سراہا گیا ، اور سب خاندان والوں نے مبارکباد پیش کی ۔
سعدیہ فاطمہ کی کتاب’’ فلسطین ماضی حال اور مستقبل ‘‘ کا رسم اجراء اور تدریس کے مضمون پر اول انعام
July 22, 20240
Related Articles
September 8, 20240
نظام الدین میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے چلائی گئی رکنیت سازی مہم، 2500 اقلیتوں کو بی جے پی کی رکنیت ملی
مسلم برادری بڑی تعداد میں بی جے پی میں شامل ہورہی ہے: جمال صدیقی
بی جے پی کا رکن بننے پر مسلم عوام میں جوش و خروش: انیس عباسی
دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ملک بھر میں ممبر شپ مہم 2024 چل
Read More
January 9, 20250
تاج ساہتیہ اتسو میں کئی ستارے شرکت کریں گے
مشہور فلم اداکار ڈاکٹر انو کپور کو پہلا گویانکا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیا جائے گا۔ آئی اے ایس ڈاکٹر ہری اوم اور آئی پی ایس ڈاکٹر راج شری سنگھ بطور ادیب تقریب میں حصہ لیں گے۔
آگرہ: کئی فلموں اور
Read More
September 11, 20240
پٹنہ گاندھی میدان بم دھماکہ معاملہ
پٹنہ ہائی کورٹ نے چار ملزمین کی پھانسی کی سزاؤں کو تیس سال میں تبدیل کردیا
جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی
بہارکی راجدھانی پٹنہ کے مشہور گا
Read More