उर्दू

سپریم کورٹ کے فیصلے نے مذہبی سیاست کو خاموش کر دیا – محمد اقبال

آگرہ۔ نہروالی مسجد کے خطیب محمد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ملک کی عوام اور عدلیہ نے کئی موقعوں پر الگ الگ انداز میں یہ بتادیا ہے کہ اس ملک کا صحیح کا راستہ کون سا ہے لیکن ہمارے کچھ حکمراں اپنی ہٹ دھرمی میں اس قدر پاگل پن کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ جس عوام کو انھوں نے زندگی گذارنے کے لیے بنیادی سہولتیں دینی ہیں اسی عوام سے وہ یہ بنیادی چیزیں چھینتے ہیں ، آج سپریم کورٹ نے پھر اس بات کا ثبوت دے دیا ، لیکن افسوس ہمارے یہ چند حکمراں کچھ عجیب قسم کی سوچ رکھتے ہیں ، اب جاگ جائیں ورنہ آنے والے وقت میں ملک کی عوام پھر اپنا فیصلہ سنائے گی ، تیار رہیں ۔