उर्दू

اے ایم یو کے استاد کو اعزاز سے نوازا گیا

علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے ڈاکٹر پلّو وشنو کو فرینڈشپ فورم آف انڈیا، نئی دہلی نے لسانیات کے میدان میں تدریس و تحقیق اور ہندوستان اور بین الاقوامی برادری میں تعاون اور دوستی کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایشیا کے نمایاں ترین اکی ڈمک اچیور ایوارڈ سے نوازا ہے۔
ڈاکٹر وشنو نے شعبہ لسانیات کے ریسرچ اسکالر محمد اکبر کے ساتھ انگریزی گرامر اور کمپوزیشن پر مبنی 8 کتابوں کی ایک سیریز بھی گرامر رائز کے عنوان سے تحریر کی ہے، جسے نائل پبلیشرز پرائیویٹ لمیٹیڈ، نئی دہلی نے شائع کیا ہے۔