उर्दू

پروفیسر عروس الیاس کو ہمالیائی ٹہر کے مطالعہ پر مبنی پروجیکٹ کے لئے تحقیقی گرانٹ حاصل ہوئی

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کی پروفیسر عروس الیاس کو انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف)، حکومت ہند کی ایس ای آر بی-کور ریسرچ گرانٹ کے تحت 67 لاکھ روپے کی تحقیقی گرانٹ سے نوازا گیا ہے۔ یہ گرانٹ ہمالیائی ٹہر کی آبادی اور آب و ہوا کے جائزے اور تحفظاتی منصوبہ بندی کے پروجیکٹ کے لئے دی گئی ہے۔ ایس کے یو اے ایس ٹی-کشمیر کی فیکلٹی آف فاریسٹری کے وائلڈ لائف سائنسز ڈویژن کے سربراہ پروفیسر خورشید احمد، پروجیکٹ کے شریک پرنسپل انوسٹی گیٹر ہیں۔
پروفیسر عروس الیاس نے بتایا کہ ہمالیائی ٹہر ہرن کی وہ نسل ہے جس پر سب سے کم تحقیق ہوئی ہے اور یہ ہمالیہ کے جنوبی سمت میں خاص طور پر جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ کے علاقہ اور سکم کے کچھ حصوں میں پائی جاتی ہے۔ آبادی میں تیس فیصد سے زیادہ کی کمی کے باعث اس نسل کو 1972 کے وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ کے شیڈول ایک میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت اتراکھنڈ میں ہمالیائی ٹہر کی آبادی اور دیگر جانوروں کے ساتھ اس کے تال میل اور ماحولیاتی پہلوؤں کا مطالعہ کیا جائے گا۔