उर्दू

حضرت سلطان سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رح کا عرس خانقاہ شفیقی آگرہ میں منایا


آگرہ،حضرت سلطان سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رح کا عرس خانقاہ شفیقی آگرہ میں منایا، جس میں محفل قوالی و لنگر تقسیم کر فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔
کچھوچھا شریف میں واقع درگاہ حضرت سلطان سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کے 638 ویں عرس کے موقع پر فتح پور سیکری روڈ مڈھاکر میں واقع خانقاہ شفیقی وسدبھاونا آشرم میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بعد نماز ظہر محفل سماں ولنگر اشرفیہ تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر بانی خانقاہ حضرت شیخ محمد شفیق لعل شاہ قادری اشرفی نے حضرت مخدوم سمنانی کے فاتحہ خوانی میں وصیلے دعا سے ملک ہندوستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
اس موقع پر شیخ محمد عامر میاں قادری اشرفی شفیقی، شیخ محمد سلمان قادری اشرفی شفیقی، صوفی شاکر قادری اشرفی شفیقی، قاری جہانگیر عالم اشرفی، شکیل الدین اشرفی شفیقی، شکیل قریشی، سردار سمیت سیٹھی، پروین سنگھ، ڈاکٹر یحییٰ رام بابو کے علاوہ درجنوں مردین و عقیدتمند موجود تھے۔
کیپشن،