وائس چانسلر پروفیسر شیاما رائے نے نوٹی فکیشن جاری کی، اساتذہ کے مطالبات پورے ہوئے.
بھاگلپور: مونگیر یونیورسٹی میں اساتذہ کی ترقی کی تاریخ میں 3 اگست کا دن یادگار بن گیا۔ 23 سینئر اساتذہ اب ایسوسی ایٹ پروفیسر سے پروفیسر بن چکے ہیں۔ ان میں اردو پی جی ڈپارٹمنٹ کے شعبۂ صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر شاہد رضا جمال مونگیر یونیورسٹی کی تاریخ میں یونیورسٹی شعبۂ اردو کے پہلے پروفیسر ہوئے جن کا پرموشن ایسوسی ایٹ پروفیسر سے پروفیسر کے عہدے پر کیا گیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر شیاما رائے نے نوٹی فکیشن نمبر 140/24جاری کرتے ہوئے اساتذہ کو مبارک باد دی ہے۔
پروفیسر کے عہدے پر پرموشن پانے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال، پروفیسردیوراج سمن، پروفیسر بی سی پانڈے، پروفیسر ہریش چندر شاہی، پروفیسر جی سی پانڈے، پروفیسر ستیادتیہ سنگھ، پروفیسرکلال باکلا، پروفیسربنود کمار، پروفیسر کنچن گپتا شامل ہیں۔ سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے نئے اور پرانے سمیت کل 81 اساتذہ کی ترقیوں کی منظوری دی۔ تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر سینئر ٹیچر کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔ اس طرح یونیورسٹی نے 80 اساتذہ کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔52 اسسٹنٹ پروفیسرز کو سینئر سکیل پر منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد رضا جمال کو شعبہ اردو کے اساتذہ اور طلبہ نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر حبیب مرشد خان، فیاض حسین،سید اسعد اقبال رومی،ڈاکٹر ارشد رضا رجون کالج،سجاد عالم ندوی دیوان اکرم ،شکیل احمد انصاری،شاہد اختر انصاری، ایوبی کے علاوہ طلبہ وطالبات میں عبد السلام،محمد جیمی،ابوبکر،افضل نوٹیفکیشن کے مطابق 23 سینئر اساتذہ کو پروفیسر، 4 ریڈرز، ایک لیکچرر کو سلیکشن گریڈ اور 52 اسسٹنٹ پروفیسرز کو سینئر اسکیل پر ترقی دی گئی۔ شام 7 بجے کے قریب ترقی کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے کوارڈینیشن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر دیو راج سمن، معاون کنوینر ڈاکٹر ہریش چندر شاہی، اردو پی جی ڈپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال وغیرہ نے
وائس چانسلر پروفیسر شیاما رائے سے اظہار تشکر کیا۔
وی سی نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پولیٹیکل سائنس، اکنامکس اور بنگالی کے تین مضامین کے اسسٹنٹ پروفیسرز جو پروموشن میں رہ گئے تھے ان کو 12 اگست تک ترقی دے دی جائے گی۔