उर्दू

اے ایم یو پروفیسر نے نیو ہیمپشائر میں خطبہ دیا

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی پروفیسر فرخ ارجمند نے نیو ہیمپشائر، پراکٹر اکیڈمی، امریکہ میں ”میٹلز اِن میڈیسن“ کے موضوع پر منعقدہ گورڈن ریسرچ کانفرنس (جی آر سی) میں خطبہ دیا۔
انھوں نے آر این اے ٹارگٹیڈ کاپر ٹو پر مبنی کیموتھیراپیٹک ادویات پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی آر سی ایک اہم بین الاقوامی سائنسی کانفرنس ہے جس میں جدید سائنسی تحقیق پر مباحثہ ہوتا ہے۔
پروفیسر ارجمند نے کینسرسے مزاحم مادّوں پر اہم تحقیق کی ہے اور انھیں تین پیٹنٹ حاصل ہیں۔