उर्दू

اے ایم یو کی سائنس فیکلٹی میں نئے ڈین

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر سرتاج تبسم کو 10 اگست 2024 سے دو سال کی مدت کے لیے یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔
پروفیسر تبسم 2005 سے شعبہ کیمسٹری میں پروفیسر ہیں۔ میڈیسنل اِن آرگینک کیمسٹری ان کی تحقیقی دلچسپی کا میدان ہے اور کینسر کیموتھیریپی میں انھوں نے اہم تحقیق کی ہے۔ ان کے 176 مقالے معروف تحقیقی رسائل میں شائع ہوچکے ہیں اور 38 کے ایچ-انڈیکس کے ساتھ ان کے4635 حوالہ جات ہیں۔ پوٹینٹ میٹلو-ڈرگ اینٹی کینسر عناصر پر انھیں تین پیٹنٹ ملے ہوئے ہیں۔
پروفیسر تبسم نے ٹی ڈبلیو اے ایس (اٹلی)،ڈی بی ٹی، سی ایس آئی آر، حکومت ہند سے ملنے والے کئی تحقیقی پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کئے ہیں۔ 2005 میں انھیں ڈی بی ٹی، حکومت ہند کی جانب سے ’اوورسیز ایسوسی ایٹ شپ ایوارڈ‘ اور انڈین کونسل آف کیمسٹس (آئی سی سی) کی جانب سے 2022 میں پروفیسر ڈبلیو یو ملک میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔