उर्दू

مونگیر یونیورسٹی پی جی اردو میں استقبالیہ تقریب کاانعقاد

مونگیر یونیورسٹی اردو پی جی ڈپارٹمنٹ کے ریسرچ اسکالروں کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت جے آر ایس کالج کے پرنسپل پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر دیو راج سمن نے کی۔انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اردو ریسرچ اسکالروں کو ہر ممکن سہولیات پہنچائی جائے گی۔اردو کی جو کتابیں لائبریری میں نہیں ہیں اس کی فہرست تیار کر مجھے دستیاب کرائی جائے میں اسے ضرور منگوا کر دونگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے جب یہاں چار پی جی کے شعبے چل رہے ہیں۔اس موقع ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر ڈاکٹر بی سی پانڈے نے کہاکہ جس چیز کے لئے یہ پروگرام ہورہا ہے یہ بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا اس کے لئے جد وجہد کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اساتذہ کو سخت جد وجہد کرنی پڑی۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام تعلیم ہی ایسا ہوگیا ہے جہاں بہتر تعلیم کے لئے جنگ جب اساتذہ کو لڑنی پڑی رہی ہے تو پھر آپ اس نظام سے اچھوتے کہاں رہ جائیں گے۔بہر حال اسی میں جد وجہد کرکے کامیابی حاصل کرنی ہے۔اس موقع پر پی جی شعبہ ہندی کے صدر پروفیسر شیو کمار منڈل نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد رضا جمال مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم لوگ اردو داں اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر زین شمسی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ریسرچ اسکالروں نے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال کو مبارک باد پیش کی۔نظامت کی ذمہ عبدالسلام نے نبھائی جب کہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد جیمی،عبدالواجد ،رضوان عالم خان،مریم،نجم الدین،فرحا،ابو بکر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔