انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورس مینجمنٹ کے تحت ملا پروجیکٹ
نئی دہلی : انوویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹرجامعہ نگر نوجوانوں کے لیے روزگار فراہمی کا ذریعہ بن چکا ہے ۔ اس وقت سینٹر ‘ہنر سے روزگار تک’۔ نام سے تین ماہ کا ایک ٹریننگ پروگرام چلا رہا ہے جس کی تربیت لینے کے بعد بچے فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری میں بہتر روزگار پانے کے اہل ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک طرح کی ورک شاپ ہے ۔
آئی ایس ٹی سی کے پروگرام ہیڈ نور محمد نے بتایا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورس مینجمنٹ کے تحت ہمیں یہ پروجیکٹ ملا ہے۔ وژن 2026 اسے آئی ٹی سی کے بینر تلے یعنی انوویشن اینڈ سکل ٹریننگ سینٹر چلا رہاہے ۔ اس ٹریننگ کے بعد بچوں کو ہوٹل انڈسٹری میں شیف سے لے کر تمام طرح کی نوکریاں مل جاتی ہیں۔ہوٹل انڈسٹری سے میں سات سے آٹھ طرح شعبے میں نوکری مل جاتی ۔ تین ماہ کی تربیت کے بعد ہم ان بچوں کو اس قابل بنائیں گے۔
اس تربیت کے بعد، آپ اپنی اندرونی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں اور نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے گھر والوں کی مالی طور پر مظبوط کر سکتے ہیں ۔
جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمینٹ ،وژن 2026 نئی دہلی