उर्दू

انجمنِ ادب گاندربل کے آفیشل واٹس ایپ پیج پر

’’سون لفظ تہ تہند خیال“ کی دوسری نشست پیش
سرینگر/10اگست / کے پی ایس

ا نجمنِ ادب گاندربل نے اپنی ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے سلسلہ وار پروگرام کے ’’سون لفظ تہ تہند خیال“ کی دوسری نشست آفیشل واٹس ایپ پیج پر مورخہ 9اگست 2024 شام 8 بجے نشر کیا گیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق پروگرام کی صدارت وادی کے معروف شاعر و نقاد اسماعیل آشنا نے کی ان کے ساتھ ایوانِ صدارت میں بحیثیت مہمانِ خصوصی حسن انظر،جبکہ مہمانِ ذی وقار کے طور پر سپرانٹنڈینٹ آف پولیس گاندربل حسن کشمیری موجود تھے۔انجمنِ ادب گاندربل کے جنرل سیکریٹری واجد حسن چھترگلی نے محفل میں شرکاء حضرات کا رسمی طور پر استقبال کیا۔ محفل کی نظامت اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں انجمنِ ادب گاندربل کے صدر اظہر نزیرنے کی جبکہ چیف کارسپانڑینٹ شیخ بشیر و پبلسٹی سیکریٹری انجمنِ ادب گاندربل جمشید عارف شاہ پروگرام کے معاونین تھے۔ آرگنائزر انجمنِ ادب گاندربل محمد عارف کمہار نے پروگرام کے آخر پر تحریکِ شکرانہ پیش کرکے تمام شرکاء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔جن کہنہ مشق شعرائے کرام و شاعرات نے پروگرام کی دوسری نشست میں اپنا کلام سناکر داد حاصل کیا جن شعرائے کرام نے طبع آزمائی کی ہے ان میں شاہ اعجاز، شاہ وسیم، نثار منظور۔ معصوم مقبول،غلام محمد جنگل ناری۔ شمس سلیم، محتاج گنستانی۔ میر نثار حسین۔ عشرت گل۔ تاج النّساء اور مولوی ریاض ہاکباری قابلِ ذکر ہیں۔