उर्दू

کاشتکاروں کو دہلیز پر باغبانی اور زرعی مشینری کی رسائی

ماگام میں جے کے کرشی وکاس کے 20ویں شو روم کا افتتاح

سرینگر/ کے پی ایس/ وادی کشمیر میں زرعی،باغبانی اور پھولبانی میں استعمال ہونے والی جدید اورمعیاری مصنوعات کے ممتاز ڈیلر جے کے کرشی وکاس کوآپریٹیو لمیٹڈ نے ماگام میں اپنے نئے شو روم کا افتتاح کیا۔اس طرح سے وادی کشمیر میں یہ اس کی 20ویں شاخ ہے۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق سابق وزیر زراعت غلام حسن میرنے ذی عزت شخصیات اور علاقہ کے کسانوں کو باغبانوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں شو روم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جے کے کرشی وکاس جوکہ گذشتہ کئی برسوں سے وادی کے باغ مالکان کو زرعی اور باغبانی شعبہ کی نئی ٹیکنالوجی سے لیس کررہا ہے،سے وادی کے کسانوں کو بھر پورہ فائدہ مل رہا ہے۔ تقریب میں ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں کسان اور کاشتکار نئی شاخ کے آغاز کا مشاہدہ کرنے آئے تھے۔ اس توسیع کے ساتھ جے کے کرشی وکاس نے کسان برادی کو اعلیٰ درجے کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔مقامی کسانوں اورسیب کاشتکاروں نے علاقے میں کرشی وکاس کاشو روم کھلنے پر خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں انہیں اب زرعی اور باغبانی شعبہ کیلئے درکار مشینری اور جدید آلات دہلیز پر ہی مل سکیں گے۔کمپنی کے ایک اہلکار امحمد اویس نے کہاکہ جے کرشی وکاس کوآپریٹو لمیٹڈ، زراعت، باغبانی اور پھولوں کی کھیتی میں استعمال ہونے والی اعلیٰ معیار کی مصنوعات (زرعی مشینری، باغیانی آلات، کھاد، کیڑے مار ادویات، بیج)کا سرکردہ تقسیم کارہے،گاہک کے تجربے کو ترجیح ور عمدگی کے لیے کوشاں ہے۔ماگام میں نئی شاخ باغبانی اور زرعی مشینری، آلات، کھاد، کیڑے مار ادویات اور بیج سمیت متعدد مصنوعات پیش کرے گی، جو خطے کے کسانوں کی متنوع ضروریات کو پورا کرے گی۔ اپنی 20ویں شاخ کھول کرجے کے کرشی وکاس کوآپریٹو لمیٹڈ بہترین وسائل کے ساتھ کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور زرعی شعبے کی ترقی میں اپناکردار اداکر رہا ہے۔