ملک بیرون ملک سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے قاضی ہندوستان کادیدار کیا
بریلی:جماعت رضائے مصطفیٰ کے قومی نائب صدر اور عرس کے انچارج سلمان حسن خان (سلمان میاں) نے بتایا کہ بریلی میں 106 واں عرس رضوی کا آغاز ہوگیا ہے۔، چاروں طرف اعلیٰ حضرت کے چاہنے والوں کا جوش و خروش سے گونج اٹھا۔ عرس رضوی کے نعرے لگاتے ہوئے بیرون ملک سےلوگ پہنچے ہیں۔ زائرین نے درگاہ اعلیٰ حضرت پر گل پوشی کی اور گل پوشی کی اور اپنے پیرو مرشد کی بارگاہ میں حاضری دی۔ عرس کے انچارج نے بتایا کہ ہر طرف زائرین کا ہجوم ہے اور پورا شہر ہمیشہ کی طرح اعلیٰ حضرت کی صداسے گونج رہا ہے۔
جماعت رضائے مصطفیٰ کے قومی جنرل سکریٹری فرمان حسن خان نے کہا کہ عرس رضوی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں زائرین کی رہائش اور لنگر کے انتظامات بڑے پیمانے پر کئے گئے ہیں۔ کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے آنے والے زائرین قائد ملت قاضی ہند مفتی محمد اسجد رضا خان قادری کے مرید ہوئے اور قائد ملک کے مداح بن گئے۔
عرس کا پروگرام
29 اگست 2024بمقام خانقاہ تاج الشریعہ میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی نعت منقبت اور مفسر اعظم کا کل شریف صبح 11 بجے اور بعد نماز عشاء ناتو منقبت اور علمائے کرام کی تقریر اور کل شریف حجۃ الاسلام صبح۱۰؍ بجکر ۳۵؍ منٹ پر
30 اگست 2024
بمقام تاج الشریعہ میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی۔ بعد نماز عصر نعت منقبت ۔
بعد نماز عشاء، امام احمد رضا کانفرنس، علمائے کرام اور جشن علم فضل، مفتی اعظم کی کل شریف دوپہرایک بجکر ۴۰؍ منٹ
31 اگست 2024
قرآن خوانی نعت منقبت اور علمائے کرام کی تقریر بمقام جمعیت الرضا اور کل شریف اعلیٰ حضرت دوپہر دو بجکر 38 منت پر منعقد کیا جائے گائے گا،جس میں بنیادی طور پر ڈاکٹر مہندی حسن، حافظ اکرام، شمیم احمد، معین خان، عبداللہ خان، مولانا شمس، ندیم سبحانی، ثمران خان، عابد نوری، قاری مرتضیٰ، قاری وسیم، کوثر علی، یاسین خان، سید رضوان، عبدالسلام، عبدالسلام غلام حسین، دانی انصاری وغیرہ موجود تھے۔