उर्दू

قومی اردو کونسل کے صدردفتر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن ،نئی دہلی کے طلبہ کے ساتھ انٹریکشن

 

نئی دہلی :  قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کے لیے ایک انٹریکشن پروگرام کیاگیا جس میں طلبہ کے ساتھ وہاں کے اساتذ ہ بھی شریک ہوئے۔پروگرام میں طلبہ سے بات کرتے ہوئے قومی کونسل کے ڈائرکٹر شمس اقبال نے کہاکہ جر نلزم آج کی ضرورت ہے اورجرنلزم اعتماد کی چیز ہے،اس لیے آپ جتنازیادہ دوسرے ادارے کے لوگوں سے ملیں گے اورکتابوں کا مطالعہ کریں گے اتنی ہی آپ میں خوداعتمادی آئے گی اوراپنے میدان میں کامیاب و کامرا ن ہوں گے۔جرنلز م کی باریکیوں کو سمجھنے اوراس کے علاوہ پبلشنگ کے طورطریقوں کو بھی جاننے کی کوشش کیجیے۔ حقانی القاسمی نے کہاکہ صحافت وادیٔ پرخار ہے اور صحافت کا بنیادی کام ویرانے کو آباد کرناہے،انھوں نے روزنامچہ اورڈائری لکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صرف صحافتی نظریات اورتھیوریز پڑھ کر صحافت نہیں آسکتی بلکہ اس کے لیے عملی مشق وممارست ضروری ہے،اس وقت آپ کے لیے ضروری ہے کہ صحافت کے متعلق جو اساسی اوربنیادی نوعیت کی کتابیں ہیں انھیں پڑھیں تاکہ آپ صحافت وابلاغ کے جملہ طریقۂ کار اورذرائع اظہار سے کماحقہ واقف ہوسکیں،اس دوران طلبہ نے صحافت اورپبلشنگ سے متعلق سوالات کیے۔اس پروگرام میں نائب مدیر ڈاکٹر عبدالباری، آئی ،آئی ،ایم سی کے استاد محمد ثاقب ،ابھیشیک سنگھ ،پون سنگھ ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اجمل سعید اور محمد توثیق  وغیرہ بھی موجود تھے۔