उर्दू

ضلع کے پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو مثالی معلم کے ایوارڈ سے نوازا جانا چاہیے۔ شیخ عبدالرحیم

ضلعی محکمہ تعلیم کو پیش کیے گئے نوٹس لے اور اس سال سے ہی پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کومثالی ٹیچر ایوارڈ دے؛ مہاراشٹر اسٹیٹ جونیئر پنشن رائٹس ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ کیا ہیں۔

اورنگ آباد: ہر سال 5 ستمبر کو ریاست مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں یوم اساتذہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ہر سال یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع اور تعلقہ سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو مثالی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ جونیئر پنشن رائٹس ایسوسی ایشن کے ریاستی ترجمان اور ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم سر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اورنگ آباد اور ایجوکیشن آفیسر پرائمری اینڈ سیکنڈری سے درخواست کی ہے کہ ”ضلع پریشد اسکولوں میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو ضلع پریشد انتظامیہ آدرش ٹیچر ایوارڈ دے کر اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ میونسپل اسکولوں میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے میٹروپولیٹن میونسپل انتظامیہ کی جانب سے آدرش ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے لیکن پرائیویٹ اسکولوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے اساتذہ کا ضلعی انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیتی پرزور گزارش ہے کہ سبھی میڈیم کے اساتذہ کو بھی ضلعی سطح پر آدرش ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جائے۔ کیونکہ علم کی فراہمی کا مقدس فریضہ بھی پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ شاندار طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ اس لیے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ضلعی سطح پر کم از کم تعلقہ سطح سے ایک اردو اور ایک مراٹھی نجی اسکول کے استاد کا انتخاب کرے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اعزاز سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ مزید جوش و خروش سے کام کریں۔ اگر ہمارے محضر پر غور کیا جائے اور اس سال سے ہی اس کا آغاز کیا جائے تو پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی خوشی دوبالا ہو جائے گی۔اس سلسلے میں پرائمری و ہائی اسکول کی ایجوکیشن آفیسر جے شری چوہان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ستیش ساتو سے شیخ عبدالرحیم نے بالمشافہ بات چیت کی اور انھیں محضر بھی سونپا۔