उर्दू

دفعہ370کی بیڑیاں ٹوٹنے سے خواتین کوباوقارزندگی جینے کاموقع ملا:پریہ سیٹھی

10برس کا مودی دورخواتین کے لئے سنہری دوررہا؛کہابھارتیہ جنتاپارٹی کے سنکلپ پتر میں خواتین کوخاص مقام

ہم سرکاربننے کے بعد50ہزار لکھ پتی دیدیاں بنائیں گے؛پنچایتی راج اِداروں میں خواتین کو 50

فیصدریزرویشن دی جائے گی

جموں، :بھارتیہ جنتاپارٹی کی سابق وزیرپریہ سیٹھی نے آج کہاکہ دفعہ370کی بیڑیاں ٹوٹنے کے بعدجموں وکشمیرمیں خواتین کوباوقار اورخوشحال زندگی جینے کاموقع ملاہے اور مرکزمیں وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت بننے کے بعد سے پچھلے دس برسوں میں خواتین کے لئے شروع کی گئی بے شمار اسکیموں سے خواتین کی زندگی خوشحال اور مستقبل روشن ہواہے۔اُنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنکلپ پترمیں خواتین کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے بے شمار اسکیمیں لائی گئی ہیں اورجموں وکشمیرمیں بھاجپاحکومت بننے کے بعد سنکلپ پترکے ہرایک وعدے کوپوراکیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق آج یہاں بھارتیہ جنتاپارٹی کے الیکشن میڈیا سینٹر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی آفس جنرل سیکریٹری وسابق وزیر پریہ سیٹھی نے پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی ،خواتین جنرل سیکریٹری نیہامہاجن اورریماپادھاکے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے کہاکہ دفعہ370کاخاتمہ یقینا جموں وکشمیرکی خواتین کیلئے ایک تاریخی قدم تھا جس نے ایسی زنجیروں کو توڑاجن میں جموں وکشمیرکی بیٹیاں 70برسوں سے جھکڑی ہوئی تھیں جنہیں تمام طرح کے حقوق سے محروم رکھاگیاتھا۔اُنہوں نے کہاکہ5اگست2019سے پہلے جموں وکشمیرکی بیٹیوں کیلئے بیرون ریاست شادی ایک گناتھاجس کی سزااُنہیں جائیدادکے ودیگر آئینی حقوق سے محرومی کی صورت میں ملتی تھی۔

اُنہوں نے کہاکہ آج دفعہ370ختم ہونے کے بعد جموں وکشمیرکی بیٹیوں کواُن کے حقوق ملے اوروہ بااختیارہوگئی ہیں۔اُنہوںنے کہا”آج خواتین کوجواحترام اور انہیں اختیارات پچھلے دس برسوں میں ملے ہیں وہ تاریخی ہیں اور جموں وکشمیرمیں خواتین کوانصاف ملاہے“۔اُنہوں نے کہا”ہم نے دیکھاہے اور ہم نے محسوس کیاہے جب دفعہ370ختم نہیں ہواتھاخواتین یہاں دبی کچلی ہوئی تھیں“۔اُنہوں نے کہا”5اگست2019کو 370کوجب ختم کیاتوخواتین کوباوقار زندگی جینے کاموقع ملا“۔اُنہوں نے کہا”جب370تھاسٹیٹ سبجیکٹ نہیں بنتاتھاجب کوئی بیٹی باہرشادی کرتی تھی،سشیلا ساہنی کامعاملہ اس کی بدترین مثال ہے،جب انہیں ملازمت کاحکمنامہ ملا،اُنہیں کیاگیایہاں نہیں رہتی حق نہیں یہاں نوکری کا“۔اُنہوں نے کہاکہ ”باہرشادی کے بعد آئینی حقوق سے محروم کیاگیا،عدالت جاکراُنہیں کوحق ملالیکن اُن کے بچوں کو محروم رکھاگیا“۔

اُنہوں نے کہاکہ 370ختم کرنے کے بعد نریندرمودی جی نے خواتین کو باوقار زندگی جینے کاموقع دیا،خواتین کوبااختیاربنایا،آج کہیں بھی شادی کرلیں اُن کاآئینی حق برقرار رہتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں مودی کے دورمیں پچھلے دس برسوں میں ہم نے ایک الگ دوردیکھا ہے آج بے شمار اسکیمیں چلائیںگئی ہیں جوخواتین کی زندگی بدل رہی ہیں ان میں لاڈلی بیٹی یوجنا ،میریج اسسٹنٹس ، پردھان منتری ماتروندنایوجنا قابل ذکرہیں۔اُنہوں نے کہاکہ بیٹی کوجنم سے تعلیم اور شادی تک کے سفرمیں کوئی نہ کوئی سرکاری اسکیم مددکرتی ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ہماراسنکلپ پتر جاری کیا،اور اس سنکلپ پتر میں خواتین کاخاص خیال رکھاگیاہے اور کئی خواتین کی فلاح وبہبود والی اسکیموں کاوعدہ کیاگیاہے جس میں ’ماںسمان یوجنا‘قابل ذکر ہے۔اُنہوں نے کہاکہ 18ہزار سالانہ بزرگ خواتین کودینے کاوعدہ ہے جوانتہائی اہم قدم ہوگا۔پریہ سیٹھی نے کہاکہ خواتین سیلف ہیلپ گروپوںکواپنے کاروباری سفرمیں آگے بڑھنے کیلئے آنے والی سرکار بینک قرضہ جات میں سبسڈی مہیاکرائے گی۔اُنہوں نے اوجولایوجناکاذکرکرتے ہوئے کہاکہ خواتین کواب2گیس سلینڈرمفت مہیاکرائے جائیں گے۔اُنہوں کہاکہ لاڈلی بیٹی جوجناکومزیدوسعت دینے کاسنکلپ پترمیں وعدہ کیاگیاہے۔اُن کاکہنا تھا کہ لاڈلی بیٹی یوجناکے تحت ملنے والی رقم کوآگے بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں تین سطحی پنچایتی راج نظام بحال ہونے کے بعد خواتین کو ان اکائیوں میں بھرپورنمائندگی ملی اوربھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیرمیں اپنی سرکاربنانے کے بعد ان اکائیوں میں خواتین کو 50فیصد ریزرویشن دینے کی وعدہ بندہے۔اُُنہوں نے کہاکہ خواتین کو انصاف دلانے کیلئے ایس ڈی پی او سطح پرپولیس دفاترمیں خواتین اہلکاروں وآفیسروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائیگی تاکہ وہ اپنے خلاف ہونے والے تشددکی صورت میں معاملات درج کرانے بلاجھجک تھانوں میں جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے میں خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے ہرممکن رہنمائی وتعاون دیاجائیگا۔اُنہوں نے کہاکہ خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کواُن کی مصنوعات کوبین الاقوامی بازارتک پہنچانے ومتعارف کرانے میں مدددی جائے گی۔

اُنہوںنے اس موقع پرکہاکہ کانگریس دورمیں بزرگوں کو200روپے ماہانہ پنشن دی جاتی تھی جسے بھاجپاسرکارنے ایک ہزار ماہانہ کیااوراب سنکلپ پترمیں اس پنشن کو تین گنا زیادہ بڑھانے کاوعدہ کیاگیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے اپنے سنکلپ پترمیں پانچ مرلہ زمین کی اسکیم کااعلان کیاہے جوبے زمین لوگوں کو ملے گی تاکہ وہ آواس یوجنا کے تحت اپنا مکان بناپائیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ اٹل آواس یوجناکے تحت پانچ لاکھ بے زمین لوگوں کو زمین ملے گے۔اُنہوں نے مزیدکہاکہ غریب کلیان ان یوجنا کے تحت ہرکنبے کو 10کلوچاول اورایک کلوچینی مفت دی جائے گی جبکہ لوگوں کی مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے راشن کارڈوں کی بائفرکیشن کی جائے گی۔

پریہ سیٹھی نے ایک اہم نکتہ اُبھارتے ہوئے کہاکہ جموں شہرمیں کسٹوڈین کے مکانات کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے جوجموں شہرکاایک دیرینہ مطالبہ ہے اوربھاجپاکاوعدہ ہے کہ یہ جلد پوراکیاجائیگا۔اُنہوں نے کہاکہ مقامی کارخانوں کو پھر سے زندہ کرنے کے لئے ایم ایس ایم ای کے تحت اندراج پرانہیں قرضہ جات دیئے جائیں گے۔اُنہوں نے مزیدکہاکہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے راہیں ہموارکریں گے۔صنعتوں میں خواتین کوترجیح بنیادپرآگے بڑھنے کاموقع دیاجائیگا۔دین دیال اوپادھیائے آیوش ویل نس سینٹر کھولیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ ڈرگ ڈی اڈیکشن مراکز کھولیں گے کیونکہ ڈرگس سے خاندانوں کے خاندان ختم ہورہے ہیں۔اُنہوں نے مزیدکہاکہ پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ روزگار یوجنا کے تحت پانچ لاکھ ملازمتیں دی جائیں گی اس میں بھی بچیوں کو فائدہ ہوگا۔پرگتی شکشایوجنا کے تحت بچوں کو سفری اخراجات ملیں گے اوریہ رقم براہ راست ٹرانسفرہوگی جس سے بچیوں کوفائدہ ہوگا۔پریہ سیٹھی نے اپنی بات سمیٹتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی سنکلپ پترمیںخواتین کوایک اہم مقام دیاگیاہے اور خواتین کے لئے بے شمارفلاحی اسکیموں کو شروع کرنے ووسعت دینے کاوعدہ کیاگیا ہے اورجموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکاربننے کے بعدخواتین کی زندگیاں بدل جائیں گی۔