उर्दू

ہیرا گروپ سنہرے دور میں داخل، ہزاروں پلاٹ متعارف

سود سے پاک تجارت آسمان کی بلندیوں کو پہنچے گی : ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی .ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے تلنگانہ کے حیدر آباد اور نواحی پچاس کلو میٹر کے درمیان پہلے ہی موقع پر لگ بھگ ایک ہزار زمینوں کے پلاٹس کو مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ جس کے لئے تمام ہیرا گروپ سرمایہ کار شاداں و فرحاں محسوس کر رہے ہیں، اور بڑے پیمانے پر اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے سرمایہ کار اور غیر سرمایہ کار اپنے ناموں کی رجسٹری کرانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ زمینوں کے پلاٹوں کی قیمت پانچ لاکھ سے پانچ کروڑ روپئے تک بتائی گئی ہے۔ شہر حیدر آباد کے قلب میں موجود زمینوں کی قیمت وہاں کے پرائم لوکیشن کے سبب مہنگے مگر بہت اہم علاقوں میں ہیں۔ ہیرا گروپ سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے وہ سرمایہ کار جو پہلے سے ہم سے منسلک ہیں ان کو طے شدہ رقم کی دس فیصد اضافی رعایت دی جائے گی۔ باقی دنیا کے کسی بھی خطے سے لوگ ان زمین کے پلاٹوں کو خرید کر استفادہ کر سکتے ہیں۔ رعایت در رعایت کا دروازہ کھولتے ہوئے کمپنی سی ای او نے بتایا کہ پہلی قسط کے طور پر صرف 20 فیصد رقم ادا کرنی ہوگی۔ اس کے بعد رجسٹری اور بعد میں قسطوں یا دیگر ادائیگی کے ذریعہ معاملات مکمل کئے جائیں گے۔ سیکورٹی کے لحاظ سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ رجسٹری کئی صورتحال میں دیگر رجسٹریوں سے الگ ہوگی، کیونکہ ہیرا گروپ کی تمام رجسٹری سپریم کورٹ کی نگرانی اور ماتحتی میں ہو گی۔
ہیرا گروپ سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ سود سے پاک تجارت اللہ اور اس کے رسول کے احکام کی پاسداری کے تحت چلتی رہی ہے، لہذا اعلاءکلمة اللہ کے پاداش میں سود خور حلقہ کا پریشان ہونا لازم بات ہے۔ تھوڑی سی توقف کے بعد بہت سے تجربات لے کر ہیرا گروپ اب جس رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے، اس کا رکنا اور تھمنا بعید از قیاس ہے، کیونکہ پہلے کے وقت میں سپریم کورٹ کا ہیرا گروپ آف کمپنیز کے حق میں کوئی حکم نامہ نہیں تھا۔ لیکن اس مشکل وقت میں جہاں تجربات کی حصولیابی کے لئے سنہرا دور رہا ،وہیں ہندستان بھر کی عدالتوں کے احکامات ہیرا گروپ کے حق میں آگئے ہیں۔ ایک طرف جہاں کمپنی کو بلا بنیاد کہنے والوں کا عدالتوں اور ایجنسیوں نے منہ توڑ جواب دیا ہے، وہیں ہیرا گروپ آف کمپنیز کو اپنی تجارت کو چلانے کے احکامات تحریری طور پر تاریخ کا سنہرا باب بن چکا ہے۔ اب مجال ہے کہ کوئی ایرا غیرا ہیرا گروپ پر انگشت نمائی کر سکے۔ لہذا ہیرا گروپ اپنی آزمائش کے دنوں سے نکل کر ایک سنہرے دور میں قدم رکھ چکی ہے، اور یہ رفتار اب اللہ کی مدد اور اپنے خیر خواہوں کی دعاﺅں کی بدولت تھمنے والی نہیںہے، ہیرا گروپ آف کمپنیز کی تجارتوں میں سے ایک تجارت ہیرا ڈویلپرس اب آسمان کے افق پر چھا جائے گا۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاست تلنگانہ خاص طور سے حیدر آباد ہمیشہ سے ہمارے لئے تجارت کا مرکز رہا ہے۔ سود سے پاک تجارت کے لئے جتنا مناسب سرزمین حیدر آباد ہے، اتنی مناسب دوسری کوئی سرزمین نہیں ہے۔ غریب اور مفلوک الحال افراد خاص طور سے خواتین کے گہنے یہاں کے سود خور افراد ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ہڑپ کر قبضہ کر لیتے ہیں۔ لیکن ہیرا گروپ نے ہمیشہ سے ماﺅں بہنوں کی شان اور ان کے زیورات کو حفاظت کی ہے۔ ہیرا گروپ پر سازشوں کے جال پھینکنے کے اسباب میں سے ایک سبب یہ بھی تھا کہ یہاں کی خواتین زیوروں کو گروی رکھنے کے بجائے خود کفیل ہو رہی تھیں۔ سود پر قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑ رہی تھی، بلکہ زیور اور گہنے گروی رکھنے کے بجائے خرید کر آراستہ ہونا غریب ماﺅں اور بہنوں کا خواب پورا ہو رہا تھا۔ اللہ کے کرم سے پہلے سے بھی زیادہ سنہرا دور لوٹ آیا ہے۔ اب لوگ نہ صرف زیور بلکہ اپنی زمین اور اپنے گھر کی مالک بن کر خوشحال زندگی بسر کرنے میں کامیاب و کامران ہو سکیں گے۔ ہیرا گروپ جائیدادوں کا کاروبار کرنے والا سکشن ہیرا ڈویلپرس بہت جلد سستے اور قابل رسائی فلیٹ بنا کر لوگوں کو بہت معمولی قسطوں پر ادا کرے گا۔ نہ صرف حیدر آباد تلنگانہ بلکہ ملک کی تمام ریاستوں میں ہیرا ڈویلپرس اپنے پاﺅں پسارے گا اور لوگوں تک راحت اور خوشحالی کا ذریعہ بن کر آمدن کے وسائل پیدا کرے گا۔ ہندستان کی عوام بہت جلد دیکھ لے گی کہ مادر وطن کی سرزمین پر اگر نیت صاف کرکے کام کیا جائے تو دبے کچلے لوگ اپنے گھر بار والے بن کر روزگار سے بھی منسلک ہوتے جائیں گے۔