उर्दू

آگرہ کی نوری مسجد میں نبی کریم ﷺ ، حضرت امام علی، امام حسن، امام حسین، سرکار غوث پاک سے منسلک تبر کا ت کی زیارت کروائی گئی

آگرہ۔ 12 ربیع الاول کے موقع پر تبرکات بیت النور کی طرف سے نوری مسجد آگرہ کینٹ میں نبی کریم ﷺ سے متعلق تبرکات کی زیارت کروآیی گیی ۔ ان تبرکات میں نبی کریم ﷺ کی قبر کی مٹی، ان کے موئے مبارک وغیرہ شامل تھے۔ نوری مسجد، آگرہ کینٹ میں کل 150 سے زائد تبرکات کی زیارت کروآیی گیی ۔ جس میں رسول اللہ مولا علی، مولا حسین، مولا حسن، سرکار غوث پاک شامل ہیں۔
اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے خادمِ تبرکاتِ بیت النور حافظ امان رضا قادری الہ آباد (یوپی) نے کہا کہ ہم ملک بھر میں تبرکاتںکی زیارت کا اہتمام کرتے ہیں۔ لوگوں کی دعوت پر ہم مختلف مقامات پر تبرکاے زیارت کرتے ہیں۔ آج آگرہ کینٹ اور لوہامنڈی مسجد میں زیارت کی جائے گی۔
اس موقع پر امام مسجد نوری کینٹ اور TTS ضلع آگرہ کے صدر قاری مسرور رضا قادری نے کہا کہ مسجد کے احاطے میں مردوں اور خواتین کی زیارت کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج لوگوں نے زیارت کرکے ثواب حاصل کیا۔ اب سے آگرہ شہر میں مختلف مقامات پر زیارت کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارت کر سکیں۔