उर्दू

وژن 2026 نے 192 یتیم بچوں میں تعلیمی اسکالرشپ تقسیم کیا


ہمارا مقصد یتیم بچوں کو تعلیم کی بہترسہولتیں فراہم کرنا ہے/ ڈاکٹر عارف ندوی
نئی دہلی : ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پنجاب کے مالیرکوٹلہ میں ایک خصوصی اسکالرشپ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا، جس میں 103 یتیم بچوں کو ان کے ششماہی وظائف فی بچہ 9 ہزار روپیہ دیا گیا۔ اس تقریب میں مقامی کمیونٹی رہنمااور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام میں ہیومن ویلیفیر فاونڈیشن کے سینئر مینجر ڈاکٹرعارف ندوی، اور فاونڈیشن کے یتیموں کے شعبے کے کوآرڈینیٹر سعد رحمان نے کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا، ” ہمارا مقصد ہے کہ ہم ان یتیم بچوں کو تعلیم اور زندگی کی بہتر سہولتیں فراہم کریں تاکہ وہ اپنی محنت اور عزم کے ذریعے روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔”
اسی سلسلسے کا ایک اور یتیم اسکالر شپ تقسیم پروگرام آسام ساؤتھ کے بدر پور میں بھی ہوا جہاں 89 طلباء نے اسکالرشپ حاصل کی۔ اس پروگرام میں طلبہ نے ایک شاندار ڈرامہ پیش کیا ،جس میں منشیات کے استعمال کے اہم مسئلے کو مؤثر طریقے سے اجاگر کیا گیا۔ ڈرامے نے حاضرین پر گہرا اثر ڈالا اور منشیات سے متعلق آگاہی میں اضافہ کیا۔
واضح ہوکہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن اس وقت ہندوستان بھر کی مختلف ریاستوں میں 4000 سے زائد یتیم بچوں کو یہ اسکالر شپ مہیا کراتا ہے ، چیک تقسیم سال میں دو بار تقسیم کیے جاتے ہیں ،فی بچہ ہر 6 ماہ پر 9 ہزار کا چیک دیا جاتا ہے ، اس طرح ایک بچے کو سال میں 18 ہزار روپئے کی مدد اس کے تعلیمی اخراجات مہیا کرائے جاتے ہیں ۔