उर्दू

قرآن پاک کے علاوہ دنیا کی سبھی کتابوں اور بل میں ترمیم ہوسکتی ہے تووقف بل میں کیوں نہیں؟:شفاعت


بریلی :بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے سابق قومی جنرل سکرٰیٹری اوروقف وکاس نگم کے ڈائریکٹر شفاعت حسین نے وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں اپناردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے علاوہ دنیا کی ہر کتاب اور سبھی صحیفوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے تووقف بل میں کیوں نہیں ؟۔انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ لوک سبھا اجلاس میں وقف بل پیش ہوگا کیوں کہ مودی حکومت کی نیت درست ہے اس لئے وہ پوری ایمانداری کے ساتھ وقف کی جائیدادوں پربرسوں سے قبضہ کرکے بیٹھے وقف مافیاوں سے چھڑایا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیک کام کرنے میں دقتیں آتی ہیں مگر اس کے نتائج دور رس ہوتے ہیں ۔مسٹر شفاعت حسین نے مولانا توقیر رضا ،اویسی ،دیوبندی اور بریلیوی کو رجسٹرڈ زمین مافیا قراردیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے سب سے زیادہ وقف کی جائیدادوں پر قبضہ کررکھا ہے ،سرکار امینڈمنٹ بل لاکر انہیں کے قبضے سے وقف کی جائیدادوں کو چھڑانے کا کام کرے گی ۔