آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب نے آج اپنے خطبہ میں نمازیوں سے کہا ، کہ اللہ کی نافرمانی کرکے بنی اسرائیل کی طرح عذاب کے حق دار نہ بنیں ، انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی اسماعیل کی قوم میں پیدا کیا ہے ، اور اسماعیل علیہ السلام اللہ کے فرمابردار تھے اللہ کا شکر ادا کرنے والے تھے پوری تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ، پھر کیوں ہم للہ کی نافرمانی کرکے بنی اسرائیل کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں ، کیا ہم نے قرآن میں نہیں پڑھا ، اللہ کس طرح بنی اسرائیل کو ان کے احسانات یاد دلاتا ہے ،
“ اللہ تعالیٰ بار بار بنی اسرائیل سے کہتا ہے میں نے یہ بھی دیا ، وہ بھی دیا ، ملک دیا ، کھیت دیے ، دشمنوں سے بچایا ، تمارے لیے آسمان سے کھانا اتارا ، مگر تم اس کے باوجود ناشکرے ہوگئے ، تم نے میرا احسان نہیں مانا ، “ اسی طرح ساری نعمتوں کے ملنے کے بعد اگر کوئی شخص اللہ کا تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتا ، وہ اللہ کا احسان یاد نہیں رکھتا ، تو وہ بنی اسرائیل کی لسٹ میں چلا جاتا ہے ، پھر اللہ تعالی بنی اسرائیل کی طرح اس کو ذلیل کرتا ہے ، سب کچھ ہوتے ہوے بھی سکون اور امن سے محروم ہوجاتا ہے ، ہمارے پاس اللہ کی دی ہوئی بے شمار نعمتیں ہیں ، مگر ہم اداس نظر آتے ہیں ، کہیں ہم بنی اسرائیل تو نہیں بن رہے ہیں ؟ غور وفکر کریں ، واپس اللہ اور رسول کی طرف پلٹیں ، اللہ نے ہمیں بنی اسماعیل سے پیغمبر محمد رسول اللہ کی امت بنایا ہے ، ہم کہاں جارہے ہیں ؟ کچھ سوچیں ، اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اس کا شکر ادا کریں ، اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرماے, آمین ۔