उर्दू

وژن 2026 کے وفد کی مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کےچیئرمین سے ملاقات

نئی دہلی :  وژن 2026 کے ایک وفد نے مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چیئرمین، احمد حسن عمران سے ملاقات کی اور ان سے مغربی بنگال میں جاری وژن کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

وفد میں وژن 2026 کے اسٹیٹ کوآرڈینیٹر مسعود عالم، اور CTAG مغربی بنگال کے کوآرڈینیٹر، فاروق احمد شریک ہوئے ۔

وفد نے مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے سربراہ کو وژن 2026 کے تحت ریاست بھر میں کی جانے والی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ چئیرمین نے فاونڈیشن کی سرگر میوں اور مستقبل کے منصوبوں میں مشترکہ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی ۔ وفد نے انہیں وژن 2026 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی.