उर्दू

سی ٹیگ کی جانب سے  کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد

نوجوان بدلتے ہوئے روزگار کے مواقع سے باخبر رہیں/ رضوان احمد

نئی دہلی :  سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس (CTAG) کی جانب سے پٹنہ میں واقع جماعت اسلامی ہند کے ہال میں کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلباء کو بہتر کیریئر کے فیصلے کرنے میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔
جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ رضوان احمد  پروگرام کے مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے
انہوں نے طلباء کے مستقبل کو سنوارنے میں کیریئر رہنمائی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو  بدلتے ہوئے روزگار کے مواقع سے باخبر رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سی ٹیگ کے نیشنل کو آرڈینیٹر فیضی رحمان نے ابھرتے ہوئے کیریئر کے رجحانات اور مواقع پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کیا ، خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی (STEM)، کاروبار اور ہنر کی ترقی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے طلباء کو موجودہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اپنے کیریئر کے راستوں کے انتخاب کا مشورہ دیا ۔
سی ٹیگ سینٹر کی جانب سے جاری ان پروگراموں کا مقصد طلباء کو بہتر کیریئر کے فیصلے کرنے کے لیے ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر طلبہ کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلباء نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا اور مختلف کیریئر کے مواقع پر رہنمائی حاصل کی۔
آخر میں فیصل جمال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.