उर्दू

 رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں ہیرا گروپ کی انقلابی پیش قدمی

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا ہندستان کی تمام ریاستوں میں پہنچنے کا عزم

نئی دہلی (  مطیع الرحمن عزیز)ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ریئل اسٹیٹ کی دنیا میں قدم رکھتے ہی تمام کاروباریوں کو چونکا دیا ہے۔ سیکڑوں ایکڑ میں پھیلی ہوئی زمینوں کی پہلی کھیپ حیدر آباد اور تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں ہزاروں پلاٹس کی شکل میں بازار میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے دعوی کیا ہے کہ ہندستان کی تمام تیس ریاستوں میں بہت جلد ہیرا گروپ اپنے رئیل اسٹیٹ کاروبار کو لانچ کرے گا، اور بہت کم قیمتوں میں صارفین کے لئے پلاٹ فلیٹ اور رہائشی کالونیوںکو لانچ کرکے اس میدان میں ان لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا کام کرے گا جنہوں نے برسوں سے اپنے دل و دماغ میں سنجوئے ہوئے ہیں۔ ہیرا گروپ اپنے قیام کے اولین دنوں سے اس نہج پر کام کرتا رہا ہے کہ صارفین اور سرمایہ کاروں کو کس طرح سے قرض اور سود وغیرہ کے مکروہ چیز سے بچا سکے۔ لہذا سرمایہ کاری کے پچیس سال کے تجربہ کے بعد اب رئیل اسٹیٹ میں ہیرا گروپ کا داخلہ اسی طرح سے ایک انقلاب برپا کرے گا جس طرح سے سرمایہ کاری میں سودی کاروبار کرنے والوں کے لئے ان کے غلط کاریوں کے بجٹ میں بہت حد تک کمی واقع کر دی تھی۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے بات چیت کے دوران کچھ اہم باتوں کا خلاصہ ہواجس میں خاص طور پر یہ تھا کہ ہیرا گروپ ایک غیر سودی آرام و آسائش کی دنیا میں شامل ہونے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے، جہاں نفاست، انفرادیت اور جدت کو فوقیت دی گئی ہے۔ حیدرآباد کے سب سے معتبر ڈیولپرز میں شمار ہونے والا ہیرا گروپ، اپنے مشہور منصوبے ہیرا لگژری سٹی کے ذریعہ اس بات کا نیا تعارف پیش کرتا ہے کہ آرام و آسائش میں زندگی گزارنا کیا ہوتا ہے۔ ہیرا ریٹیل (حیدرآباد) پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ قیادت یہ ترقی ایک غیر معمولی طرزِ زندگی کی ضمانت دیتی ہے، جو کہ ان خریداروں کیلئے ہے جو رہائشی اور تجارتی جگہوں میں نفاست اور آرام کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہیرا گروپ صرف ایک ڈیولپر نہیں، بلکہ ایک بصیرت ہے، جو حیدرآباد میں پرتعیش زندگی کے مستقبل کو شکل دے رہا ہے۔
ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتایا کہ ہیرا لگژری سٹی کی اہمیت کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ جہاں خواب حقیقت بنتے ہیں۔ جوبلی ہلز میں رہائشی زیور۔ مقام: شیخ پیٹ، جوبلی ہلز، حیدرآباد۔ تلنگانہ۔قسم: اعلیٰ درجے کی رہائشی منصوبہ۔جائزہ۔ جبلی ہلز کے معزز علاقے میں واقع، ہیرا لگڑری سٹی – 1 ایک شاہکار ہے۔ یہ منصوبہ ان لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو زندگی کے ہر پہلو میں نفاست چاہتے ہیں۔ ہر گھر نہایت توجہ سے تیار کیا گیا ہے تاکہ عیش و آرام، رازداری اور ایک بے مثال طرز زندگی فراہم کیا جا سکے، اور یہ شہر کی ہنگامہ آرائی کے درمیان ایک سکون بھری جگہ پیش کرتا ہے۔ہیرا سٹی سینٹر: تجارتی کمال کا مرکز: مقام: شیخ پیٹ، جوبلی ہلز، حیدرآباد، تلنگانہ: قسم: تجارتی اور شاپنگ ہب:جائزہ: ہیرا سٹی سینٹر جوبلی ہلز کے اعلیٰ طبقے میں ایک تجارتی مرکز کے طور پر موجود ہے۔ یہ منصوبہ کاروباری اور خریداری کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، اور کاروباری افراد اور خریداروں کے لیے ایک متحرک ماحول فراہم کرتا ہے، جہاں کاروبار اور تفریح ایک ساتھ چلتے ہیں۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ ہیرا ہورائزن پروجیکٹس کے ساتھ اپنی زندگی کو بلند کرنے کے لئے سرمایہ کار اور صارفین شرکت کریںگے۔ ہیرا ہورائزن پروجیکٹس کے ساتھ نفاست، سکون اور ترقی کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ چاہے آپ کو ہیرا ایلیگنٹ فارم لینڈ کی سکون بھری جگہیں پسند ہوں، یا ہیرا سٹی سینٹر کی متحرک دنیا، یا ڈائمنڈ بزنس پارک کی کاروباری عظمت، ہیرا گروپ پرتعیش زندگی اور کاروباری ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہیرا کو منتخب کریں، جو معیار، شفافیت اور بہترین معیار کی ایک علامت ہے۔ لہذا اس طرح ہیرا گروپ آنے والے وقت میں اپنے بیش بہا وقت کی شروعات کرنے جا رہی ہے، جس سے نہ صرف حیدر آباد تلنگانہ بلکہ اس کے علاوہ ریاستوں میں ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے مزاج سے ملتی ہوئی چیزیں جیسے تعلیم، صحت اور سماجی خدمت وغیرہ کے لئے کالونیوں اور بستیوں کی شکل میں ایک انقلابی پیش رفت ہوگی۔