उर्दू

اے ایم یو کے پروفیسر نے کانفرنس میں خطبہ دیا

علی گڑھ،  جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مائیکروبایولوجی کے پروفیسر عادل رضا نے شری بالاجی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، رائے پور، چھتیس گڑھ میں منعقدہ کانفرنس ”سی جی ایم آئی کروکون- 2024“ میں خطبہ دیا۔

               انہوں نے ”کلینیکل مائیکرو بایولوجی کے دور میں سیپسس میں ابھرتے ہوئے تصورات اور چیلنجز“ پر گفتگو کرتے ہوئے سیپٹیسیمیا میں ہونے والی نئی پیش رفت، انفیکشن اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔