उर्दू

درگاہ حضرت سیدنا شاہ امیر ابوالعلاء سرتاج آگرہ میں اے ایم پی کی مفت جاب ڈرائیو کا انعقاد کیا

آگرہ،درگاہ حضرت سیدنا شاہ امیر ابوالعلاء سرتاج آگرہ میں اے ایم پی کی مفت جاب ڈرائیو کا انعقاد کیا، صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے سینٹ ابوالعلاء پرائمری اسکول، درگاہ کمپاؤنڈ، ڈی بلاک، اندرا پوری، نیو آگرہ، جس میں 100 سے زائد نوجوانوں نے ملک کی کئی معروف کمپنیوں کے نمائندوں کے سامنے اپنے انٹرویو پیش کیے، جس میں بے روزگار طلباء کو ان کی قابلیت کے مطابق منتخب کیا گیا، پروگرام کی افتتاح میں اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی اور خاص طور پر اکرم خان، کلسٹر ہیڈ اے ایم پی اس پروگرام میں موجود تھے، پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور درگاہ حضرت سیدنا شاہ امیر ابوالعلاء کے متولی حضرت سید محتشم علی نے یہ بات بتائی اے ایم پی کے بینر تلے روزگار میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور جس کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو جگہ دے کر ان کے مستقبل کو روشن کرنا ہے، یہ درگاہ سینٹ ابوالعلاء پرائمری فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے مختلف سماجی پروگراموں میں ایک نیا اقدام ہے۔ اسکول کی بنیاد ان کے والد اور درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت سید عنایت علی نے 1999 میں رکھی تھی۔ انہوں نے اپنے دو بھائیوں حضرت سید وراثت علی اور حضرت سید اشاعت علی کے ساتھ مل کر اس سکول کی بنیاد رکھی تھی تاکہ محروم اور ضرورت مند گھرانوں کے بچوں کو تعلیم فراہم کی جا سکے۔ ان کو تعلیم دینا اور ان کی مدد کرنا ان کے خاندانوں کا مستقبل بدلنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ان محروم خاندانوں کے بچوں کو معاشرے میں آگے لے جانے اور دنیا کے ساتھ قدم ملا کر آگے بڑھنے میں سکول کا اہم کردار ہے۔
جاب ڈرائیو ایک نیا اقدام ہے جواے ایم پیئ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور ہم ان کے بہت مشکور ہیں، درگاہ ایسا کرتی رہے گی۔ اور آنے والے سال بھی معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
اے ایم پی آگرہ چیپٹر کی جانب سے ڈاکٹر نسیم اختر، سید اظہر علی، حسن پرویز، عبدالباسد انصاری، یامین خان اور عارفین خان موجود تھے۔