اردو کے ممتاز ادارے غالب انسٹی ٹیوٹ کی فعالیت سے سبھی واقف ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اس ادارے کے فعال کردار کے پیش نظر سر سید ایکسی لنس اوارڈ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔پبلک رلیشن آفس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے ایک پریس رلیز میں اعلان کیا گیا کہ ہے کہ بین الاقوامی زمرے میں مشہور مترجم، نقاد اور مصنفہ پروفیسر فرانسس پریچٹ اور قومی زمرے میں ملک کے معروف ادبی و ثقافتی ادارے غالب انسٹی ٹیوٹ کو ان کی علمی، ادبی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف میں سر سید ایکسی لنس اوارڈ پیش کیا جائے گا۔ یہ اوارڈ باالترتیب دو لاکھ اور ایک لاکھ کی رقم پر مبنی ہے، جسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خاں کے یوم ولادت کے موقع پر 27/اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔ سر سید ایکسی لنس اوارڈ علمی، ادبی اور ثقافتی دنیا میں نمایاں کارکردگی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ سرسید اکیڈمی کے ڈائرکٹر اور جیوری کے کنوینر پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ، برصغیر کی سب سے معزز ادبی اور ثقافتی تنظیموں میں سے ایک ہے، اور اس کی سالانہ تقریبات ایوارڈ، بین الاقوامی اور قومی سیمینار، اور اشاعتیں پوری دنیا میں احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی نے علی گڑھ مسلم یونیور سٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، سر سید اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر شافع قدوائی اور جیوری کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ایک عظیم دانشگاہ نے غالب انسٹی ٹیوٹ کو اوارڈ سے نوازا ہے اس سے اس ادارے سے وابستہ تمام افراد کو بہت حوصلہ ملا ہے۔ میں انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اور تمام ارباب حل و عقد کا شکرگزار ہوں جنھوں نے اس ادارے کی خدمات کو نظر میں رکھا۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ یہ اوارڈ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ٹرسٹیز کے اعتماد اور یہاں کے اسٹاف ممبران کی محنت کا ثمر ہے۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اس ادارے کا علمی اعتبار مجروح نہ ہو۔ آئندہ بھی میری کوشش رہے گہ کہ یہ ادارہ اسی طرح ادبی اور ثقافتی میدان میں ناموری کے ساتھ قائم رہے۔
غالب انسٹی ٹیوٹ سر سید اکسی لنس اوارڈ سے سرفراز
September 29, 20240
Related Articles
February 21, 20240
خادمین امت کی جانب سے قرآن فہمی پروگرام-۱۷ کا اعلان
اساتذہ کے لئے ریاستی سطح پر مضمون نویسی مقابلہ
ناندیڑ:خادمین امت کی جانب سے قرآن فہمی پروگرام قرآن کے حقوق بہتر انداز میں ادا کرنے، اپنے فرض منصبی کو جاننے، قرآن کو سمجھنے ، غور و فکر کرنے، او
Read More
September 12, 20240
ہیرا گروپ سنہرے دور میں داخل، ہزاروں پلاٹ متعارف
سود سے پاک تجارت آسمان کی بلندیوں کو پہنچے گی : ڈاکٹر نوہیرا شیخ
نئی دہلی .ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے تلنگانہ کے حیدر آباد اور نواحی پچاس کلو میٹر کے درمیان پہلے ہی م
Read More
November 14, 20240
اگر ملک کو کسی سے خطرہ ہے تو وہ بی جے پی سے ہے : امین پٹھان
آگرہ (اظہر عمری )ضلع میں راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری امین پٹھان نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں مرکزی حکومت اور مہاراشٹرکی بی جے پی قیادت والی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج
Read More