उर्दू

کردار مصطفی کو خاص و عام کے تک پہچانے کے لیے علماء و صوفیہ کی اہم اجلاس

آگرہ ، کردار مصطفی کانفرنس کے عنوان پر درگاہ قدم رسول بودلہ اگرہ میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت درگاہ کے گدی نشین حضرت بابا لعل شاہ قادری نے کی جس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے شہر مفتی محمّد مدثر خان قادری قبلہ نے فرمایا کہ کردار مصطفی عام کرنے کے لیے تعلیم مرکزو میں دیگر تعلیم کے اسلامی تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے ،ہر انسان کے لیے دنیاں اور دین دونوں بہت ضروری ہے ،

حضرت مفتی ارشد الرحمن قادری نے کہا کہ تعلیمی مرکزو میں اسلامی تعلم کے ساتھ روزگار سے منسلک کورس کا بھی انتظام کیا جائے ، جس سےتعلیم حاصل کرنے کے بعد کوئی بھی بیروزگار نہیں رہے ، ہر ہاتھ میں روزگار ہو،اسلامی اسکول اور کا لج کی شکل ایسی ہو جس میں مسلم ہی نہیں دیگر بھی تعلیم حاصل کرنے کے آیے ،
اس کے ساتھ دیگر ایمہ اکرام نے اپنے اہم مشوروں سے نوازا اور کردار مصطفی کو عام کرنے کے حوالے سے بہترین نکات پیش کیے،
اجلاس میں کردار مصطفی ویلفیئر کمیٹی کے نام سے ایک سوسائٹی تشکیل دی جس کے تحت علماء و صوفیہ مل کر کردار مصطفی کو عام کرنے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے
گاؤں گاؤں قریہ کریا ہر جگہ پر تربیت گاہیں قائم کی جائیں تاکہ ہر مسلمان حضور کے کردار سے اگاہ ہو حضور کی سیرت سے اگاہ ہو،اور غیر مسلم کو بھی حضور کے کردار سے روشناس کیا جائے،
نظامت کرتے ہوئے مفتی قمر الدین ثقافی نے کہا کہ کردار مصطفی کو عام کرنے کے لیے مکتب کو مضبوط کرنا انتہائی ضروری ہے تعلیم کے ساتھ ہمارے بچوں کی عوام کی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے،
اجلاس میں مولانا مسرور ، مفتی انوار الحق ، حافظ شان عالم ،حافظ کفیل ، حافظ غلام غوث، حافظ جہانگیر ،محمد طالب، حافظ عبید الرحمن، حافظ مجید الرحمن ،حافظ مستقیم، حافظ محمد کبیر ،حافظ محمد عبدالواحد، حافظ میر شاہ قادری، مولانا توصیف رضا ،حافظ جان عالم، حافظ ذاکر حسین، شہزادہ شفیقی حضرت شیخ محمد عامر قادری شفیقی اشرفی نیازی خاص طور پر موجود
رہے ،