उर्दू

جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کا انتخاب بحسن وخوبی انجام پایا

مفتی محمد صابر اشاعتی صدر ،محمد عتیق قریشی جنرل سیکرٹری اور محمد شریف انصاری خازن منتخب ہوئے

ناگپور م،ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء ہند اپنی افرادی قوت میں بڑھوتری کے لئے دو سال پر ملکی پیمانے پر ممبر سازی مہم چلاتی ہے، اور مقررہ مدت کے اختتام پر تنظیمی ڈھانچے کو دستور کی روشنی میں ترتیب دیا جاتا ہے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کا ہمارا یہ انتخابی اجلاس بھی ہے۔جس میں ضلعی سطح کے ذمہ داروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ مسعود احمد حسامی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔
صوبائی جمعیۃ علماء کی طرف سے بھیجے گیے آبزرور الحاج محمد نثار جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع امراوتی اور مفتی محمد صادق منصوری نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع امراوتی نے صدر اجلاس کی اجازت سے کارروائی کا آغاز کیا، منصب صدارت کے لئے مفتی محمد صابر اشاعتی کا نام پیش کیا گیا جس کی حاضر اراکین مجلس منتظمہ نے تائید کی۔نائبین صدر کے لئے توکل حسین خان،حاجی اعجاز پٹیل،زاہد انصاری،سراج احمد،جنرل سکریٹری کے لئے محمد عتیق قریشی اور خازن کے لئے محمد شریف انصاری کو جبکہ جوائنٹ سکریٹری کے لئے عبدالماجد ،حافظ عطاء اللہ ،شیخ امجد،مجیب الرحمن،حاجی عبدالعزیز،مولانا محمد سلیم اور حافظ مختار احمد کو کواتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔
اس اجلاس کی نظامت کے فرائض مفتی اکرم نے انجام دیئے ،جس میں خاصی تعداد میں ارکان مجلس منتظمہ موجود تھے۔