उर्दू

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کے لیے آن لائن درخواستیں مطلوب

                جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیمی سال دوہزار چوبیس پچیس میں مختلف پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہش مند امیدوارداخلہ سے متعلق جامعہ کی سائٹ

http://admission.jmi.ac.in

پر جاکر دس اکتوبر دوہزارچوبیس سے تیس اکتوبر دوہزار چوبیس تک درخواست دے سکتے ہیں۔

                انٹرنس ٹسٹ کے لیے شیڈول کا الگ سے اعلان جاری کیا جائے گا۔امیدواروں سے درخواست ہے کہ نئی معلومات اور تفصیل جامعہ کی مذکورہ سائٹ یعنی

http://admission.jmi.ac.in

پر برابر چیک کرتے رہیں۔